بینک میں چوری کرنے میں ناکام رہے چوروں نے لکھا‘ ٹرائی اگین بینک پرومس‘

RushdaInfotech March 1st 2022 urdu-news-paper
بینک میں چوری کرنے میں ناکام رہے چوروں نے لکھا‘ ٹرائی اگین بینک پرومس‘

جند: 28 فروری (یو این آئی) ہریانہ میں جہاں جولانہ درگا مندر گلی میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) میں اتوار-پیر کی درمیانی شب کو چوری کرنے ناکام رہے چوروں نے بینک انتظامیہ کو یہ کوشش دوبارہ کرنے کا چیلنج کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چور بینک سے متصل خالی پلاٹ سے دیوار توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہ اسٹرانگ روم کی دیوار تک پہنچنے میں بھی کامیاب رہے لیکن یہ رکاوٹ پار کرنے میں ناکام رہے۔ اس میں ناکام ہونے پر، چوروں نے بینک انتظامیہ کو چیلنج کرتے ہوئے اسٹرانگ روم کی دیوار پر‘ ٹرائی اگین بینک پرومس’لکھ دیا۔ چوری کی کوشش کا انکشاف پیر کی صبح بینک کھلنے پر ہوا۔فوری بینک انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فنگر پرنٹ ایکسپرٹ ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے۔ یہ واقعہ بینک میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا۔ جولانہ پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک چور بینک سے متصل پلاٹ سے دیوار توڑ کر اندر داخل ہوتا نظر آرہا ہے۔ بینک گزشتہ دو دنوں سے بند تھا۔


Recent Post

Popular Links