یوکرین نے یورپی یونین کی رکنیت کی درخواست کی
RushdaInfotech
March 1st 2022
urdu-news-paper

کیف: 28 فروری (یو این آئی) یوکرین کا وفد پیر کو امن مذاکرات کیلئے جیسے ہی بیلاروس کی سرحد پر پہنچا، یوکرین کے صدر اور وزیر اعظم نے یورپی یونین سے یوکرین کو اس کی رکنیت دینے کی درخواست کی۔کیف انڈی پینڈینٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ انہوں نے ایک نئے خصوصی عمل کے تحت یوکرین کو فوری یورپی یونین میں شامل کرنے کیلئے کہا ہے۔یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیال نے ٹویٹ کیاکہ یوکرین کے لوگ طویل عرصے سے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ یورپی برادری کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ اسے کاغذ پر اتارنے کا وقت آگیا ہے۔ یوکرین ایک خصوصی عمل کے ذریعے یورپی یونین کی رکنیت کیلئے درخواست دے رہا ہے۔ ہم اپنے ساتھیوں کے تعاون اور فوری فیصلہ لینے کیلئے ان کے شکر گزار ہیں۔