روس۔ یوکرین جنگ کی جھلکیاں

RushdaInfotech March 1st 2022 urdu-news-paper
روس۔ یوکرین جنگ کی جھلکیاں

٭ ہمسایہ ملک یوکرین کے خلاف روس کی فوجی کارروائی پانچویں روز میں داخل ہو گئی ہے اور
دارالحکومت کیف اور خارخیو سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
٭ روس کے حملے کے تناظر میں پیر کو اقوامِ متحدہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں تمام
193 رکن ممالک شریک ہوں گے۔
٭ یوکرین کے صدر نے آئندہ 24 گھنٹوں کو اس بحران کے حوالے سے اہم قرار دیا ہے۔
٭ یوکرینی فوج کے مطابق اتوار اس کیلئے ایک مشکل دن ثابت ہوا اور روسی افواج تقریباً ہر
طرف سے حملہ آور رہیں۔
٭ امریکہ، یورپی یونین، برطانیہ اور کینیڈا نے صدر پوتن پر پابندیاں لگائی ہیں۔
٭ یورپی یونین نے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کا غیرمعمولی فیصلہ کیا ہے جبکہ تنظیم کے رکن
ممالک یوکرینی شہریوں کو پناہ بھی دیں گے۔
٭ سخت پابندیوں کے تناظر میں روسی کرنسی کی قدر میں شدید کمی دیکھی گئی ہے۔


Recent Post

Popular Links