روس- یوکرین تنازع برطانیہ کا ایکشن،5روسی بینکوں اور3شخصیات پر پابندی

RushdaInfotech February 23rd 2022 urdu-news-paper
روس- یوکرین تنازع  برطانیہ کا ایکشن،5روسی بینکوں اور3شخصیات پر پابندی

لندن-22فروری(ایجنسی)یوکرین بحران کے سنگین ہونے کے بعد برطانیہ نے آخر کار پانچ روسی بینکوں اور تین شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے-واضح رہے کہ صدر پوتن کئی ماہ تک روسی فوج کی جانب سے یوکرین پر حملے کے دعووں کی تردید کرتے رہے لیکن اب انھوں نے اپنے فوجی دستے مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیر کنٹرول دو خطوں میں بھیج دیئے ہیں جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ان دستوں کا مقصد امن قائم رکھنا ہے-مغربی ممالک نے روس کے اس موقف کو رد کیا ہے اور کئی مغربی ممالک کی جانب سے روس پر پابندیوں سے متعلق اعلانات متوقع ہیں -ان افراد کے برطانیہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے اور ان پر برطانیہ آنے پر پابندی لگا دی جائے گی- وزیراعظم بورس جانسن کے مطابق تمام برطانوی شہریوں پر پابندی ہوگی کہ وہ ان افراد اور بینکوں سے کسی قسم کا لین دین نہ کریں -انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ پابندیاں لگائی گئی ہیں اور مزید پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں - انھوں نے کہا کہ برطانیہ کی آخری لمحے تک بحران کا سفارتی حل نکالنے کی کوشش ہوگی-


Recent Post

Popular Links