کرس گیل نے کراچی کنگزکے کوچ بننے کی پیش کش کی

کرائسٹ چرچ۔ 20فروری(آئی این ایس)دھماکہ خیز کرس گیل نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کیا ہے جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ دراصل گیل نے خود ٹویٹ کرکے کراچی کنگز کی ٹیم کے نئے کوچ کا اعلان کیا ہے۔گرچہ اسے ازراہ مزاح لیاجارہاہے۔کرس گیل نے ٹویٹ کر کے لکھاہے کہ اب وہ اگلے سیزن میں کراچی کنگز کی کوچنگ کریں گے، اس پر اب کوئی بحث نہیں کرے گا۔ کرس گیل کا یہ ٹویٹ کافی وائرل ہو رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی ٹیم کے کپتان ہیں۔ ساتھ ہی اس ٹیم کے کوچ انگلینڈ کے سابق کھلاڑی پیٹر مورز ہیں۔ اس سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کرس گیل نے اب ایسا ٹویٹ کرکے کراچی کنگز کی ٹیم کی کارکردگی کو نشانہ بنایا ہے۔ اس سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم نے کل 9 میچز کھیلے ہیں جن میں سے وہ صرف ایک میں کامیابی حاصل کر پائی ہے۔ بابر اعظم کی کپتانی کے باوجود کراچی کنگز اس ٹورنمنٹ میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی۔
دھماکہ خیز گیل پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔ ویسے گیل نے یہ ٹویٹ مذاق میں کیا ہے۔