تیسرے ٹی 20-میچ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 17رن سے ہرادیا

کولکتہ۔20/فروری(یو این آئی) ہندوستان نے ویسٹ ایڈیز کے خلاف فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹی۔ 20 سریز کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 17رنوں سے شکست دیدی۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 5وکٹ کے نقصان پر 184رن بنائے جس کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی صرف 167رن تک پہنچ سکے اور اس کے9کھلاڑی پویلین لوٹ گئے-۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے تعاقب کرنے کی کوشش میں نکولاس پورن نے 61رن بنائے اور ان کا ساتھ دیتے ہوئے روائے مین پوویل نے25رن اسکور کئے، آخر میں روماریو شیپرڈ نے 29رن بنائے لیکن ہندوستان کے ہدف تک نہ پہنچ سکے۔ قبل ازیں سوریہ کمار یادو (65) کی 31 گیندوں میں سات چھکوں سے مزین جارحانہ نصف سنچری کی اننگز اور ان کی وینکٹیش ایئر (35ناٹ آؤٹ) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 91 رنوں کی شراکت داری کی بدولت ہندستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اتوار کو تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پانچ ویکٹ پر 184 رنوں کا مضبوط اسکور بنالیا۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے اترے ہندوستان کی شروعات خراب رہی اور روتوراج گائیکواڈ چار رنز بنانے کے بعد 10 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ایشان کشن اور شریاس ایئر نے دوسری وکٹ کے لیے 53رنز کی شراکت قائم کی لیکن 93 کے اسکور پر ہندوستان نے چار وکٹیں گنوا دیں۔ ایشان نے 31 گیندوں میں 34 اور ائیر نے 16 گیندوں میں 25 رنز بنائے۔ کپتان روہت سات رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سوریہ اور وینکریش نے برتری حاصل کی اور 13.5 اوور میں 93 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد ونڈیز پر جوابی حملہ کیا۔سوریہ نے چھ چھکے لگائے۔ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے بلے کو ہوا میں بلند کر کے اسٹیڈیم میں موجود 20 ہزارشائقین کا استقبال کیا۔ سوریا نے اپنے پچھلے بہترین 62 رنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 65 رنز کا اپنا بہترین اسکور بنایا اور اننگز کی آخری گیند پر باؤنڈری کے قریب کیچ ہو گئے۔ سوریہ نے صرف 31 گیندوں میں ایک چوکے اور سات چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے جبکہ وینکٹیش نے 19 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 35 رنز بنائے۔