اعلانات و مراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) مؤرخہ21فروری بروز پیر بعد نماز مغرب”مودی مسجد“ ٹاسکر ٹاؤن شیواجی نگر میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی(خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر) تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ تمام برادران اسلام سے شرکت کی پُرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
منہاج القرآن سنٹر میں ڈاکٹر طاہر القادری کی یوم پیدائش تقریب
بنگلورو۔20فروری (راست)19فروری بعد نماز مغرب بمقام منہاج القرآن سنٹر انفینٹری روڈ شیواجی نگر بنگلور میں جشن ولادت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا انعقاد کیا گیا۔ بزم کا آغاز مولانا سراج احمد کی تلاوت سے ہوا۔حافظ سہیل وافضل نے نعت شریف پیش کی۔ ایوب انصاری نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے یوم ولادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صورت میں امت کو ایک عظیم تحفہ ملا ہے جس نے آکر امت میں ایک عظیم انقلاب برپا کردیا ہے۔ الحاج عتیق احمد خزانچی آل کرناٹک منہاج القرآن نے کہا کہ ان بزرگان دین سے ایمان کی سلامتی کے لئے جڑے رہنا بہت ضروری ہے اور اسی صدی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان کی دینی کتب کا عظیم ذخیرہ ہے، اب تک تقریباً 1200کتب تصنیف کی ہیں۔ قوم کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ کتابوں کا مطالعہ کریں۔ سلام ودعا پر محفل کا اختتام ہوا۔(صدر وسکریٹری وجملہ اراکین منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کرناٹک بنگلور)