اعلانات ومراسلات

مجالس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔(راست) بروز ہفتہ مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی آسان عام فہم انداز میں تفسیرقرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ پہلی مجلس بروز ہفتہ صبح11بجے احاطہ منہاج مسجد منہاج نگر (برائے خواتین) دوسری مجلس بروز ہفتہ بعد نماز مغرب، ہری مسجد چاندنی چوک، شیواجی نگر۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم ہوتا ہے۔ (المعلن: ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
مفت ٹیلرنگ وفیشن ڈیزائننگ کورس
بنگلور۔(راست)مرکزی انجمن جمعیت الانصارکے مفت ٹیلرنگ و فیشن ڈیزائننگ کورس کے چوتھے سیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ چند سیٹیں خالی رہ گئی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی خواتین و لڑکیاں اس موقع کا فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ تفصیلات کیلئے رابطہ کریں۔ منور پاشاہ۔ صدر 9902901717
”تسطیرات قمر“ کی رسم اجرا ومشاعرہ
داونگیرے۔ (راست) اخلاص ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن اورمحبان اردو ادب کے زیراہتمام سرقاضی سید قمرالدین قمر کا مجموعہ تسطیرات ”تسطیرات قمر“ کی رسم اجراء بمقام سرقاضی کلینک داونگیرے 19فروری بروز ہفتہ دوپہر 3بجے منعقد ہے۔ صدارت ڈاکٹر داؤد محسن کی ہوگی اور اجرا بدست ڈاکٹر سرقاضی سید خلیل الدین کامل کے ہاتھوں ہوگا۔ مہمان خصوصی مقالہ نگار چراغ ہبلوی دھارواڑ ہوں گے۔ اس موقع پر ایک ذولسانی مشاعرہ منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت معروف شاعر کے محمد غوث پیر ہمدرد کریں گے۔ مہمانان خصوصی ظہیر رانی بنوری اور سید عزیز الرحمن شاہد، ہری ہر ہوں گے۔ (فیاض احمد۔ سکریٹری)
ذکراللہ
بنگلور۔(راست) خانقاہ حضرت سید محمد عمرآمر کلیمی شاہ چشتی القادری حسنی والحسینی جعفرالجیلانی رائے پیٹہ مدراس میں ہر 100دن میں ایک مرتبہ 24گھنٹے کا ذکر ”اَللّٰہُ“ہوگا۔ اس مرتبہ بروز اتوار20فروری بعد نماز فجر تا بروز پیر 21فروری صبح تک ذکر ہوگا۔ بعد فاتحہ خوانی تمام کے لئے لنگرکا اہتمام ہوگا۔ برادران سلسلہ آمریہ سے پرخلوص گزارش ہے کہ وقت مقررہ پرشرکت فرماکر استفادہ کریں۔ (الحاج سید نذیر احمد قادری، سابق منیجر سنی جامع مسجد و درگاہ حضرت خواجہ نظراولیاء، بارلین،میسور روڈ،بنگلور2-) 9742786264
سخابیت المال کا مفت میڈیکل کیمپ
بنگلورو۔ (راست) بروز ہفتہ 19فروری صبح 10بجے تا ظہرمدرسہ فیض القرآن شاداب نگر میں حافظ عبدالرحمن فیضی کے زیرنگرانی سخابیت المال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیاگیا ہے۔ اس کیمپ میں عام بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور عورتوں کے لئے لیڈی ڈاکٹر کا بھی نظم رہے گا۔ ضرورت مند حضرات سے گزارش ہے کہ اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ (عبدالحفیظ رشادی،صدر سخابیت المال بنگلور)