اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech February 15th 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مسجدہلال ہیچ بی آرلے آؤٹ بنگلورمیں تفسیر
بنگلورو۔(راست) مسجدہلال ہیچ بی آرلے آؤٹ بنگلورمیں ہر منگل بعد نماز عشاء مفسر قرآن مولانا عرفان احمدرشادی بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلور تفسیر قرآن مجید کریں گے۔ تمام احباب سے درخواست ہے کہ شرکت کریں اور ثواب دارین حاصل کریں (ٹی ایم عبدالرزاق)
خانقاہ وارثیہ میں جشن ولادت علی ؓ
بنگلورو۔ (راست)ہرسال کی طرح امسال بھی خانقاہ وارثیہ بنگلور میں صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی القادری کی سرپرستی میں 41 واں جشن ولادت علی ابن ابوطالب ؓ بروزمنگل15فروری منعقد ہے۔ بعد نماز مغرب نشان مولا علیؓ بلند کیا جائے گا۔ بعد از جشن کا آغاز قرأت ونعت شریف سے ہوگا۔ بعد از صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی القادری کی ولادت علیؓ پر تقریر ہوگی اور دیگر مشائخین کی تقاریر بھی ہوں گی۔بعد از منقبت مولائے کائنات پیش ہوگی۔ نذرشریف و دعا سلام کے بعد تمام کے لئے ضیافت عام کا انتظام ہے۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔ (سید شبیر حسین،سکریٹری)
قطب چترادرگہ کا صندل مبارک
چترادرگہ۔ (راست) سالانہ عرس مبارک قطب چترادرگہ سید احمد شاہ ولی قادری وچشتی چہارشنبہ کو صندل مبارک فقراء کی جماعت کے ساتھ بعد نماز عصر درگاہ بڑامکان سے نکل کر شہر میں گشت کرتا ہوا مزار پر پہنچ کر بعد فاتحہ خوانی صندل مبارک وچادر وپھول مزار پر چڑھایا جائے گا۔ شیرنی تقسیم ہوگی اورفوراً اسی دن بعد نماز مغرب اولیاء کانفرنس منایا جارہا ہے۔ جس میں سید محمد تنویرہاشمی قاضی سید محمد شمس الدین اشرفی مقامی وبیرونی علمائے اہل سنت رونق اسٹیج ہوں گے۔ برادران اسلام سے مع دوست واحباب شرکت کی گزارش ہے۔ دو دون لنگر عام کا انتظام کیا گیا ہے۔
حضرت عبدالعلی بحرالعلوم فرنگی محلی کا صندل وعرس
لکھنو کے مشہور عالم دین اور ولی کامل حضرت عبدالعلی بحرالعلوم فرنگی محلی کا 218 واں جشن صندل شریف بروز پیر14فروری بعد نماز عشاء حضرت مولانا حسن میاں قادری کی سرپرستی میں صندل شریف نکالا گیا، بعد فاتحہ خوانی شیرینی تقسیم کی گئی۔ دوسرے دن بروز منگل15فروری شب کے دس بجے سیرت اولیاء اللہ پر مولانا توصیف رضا خان امام قریشی مسجد مدراس کا بیان ہوگا۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ (الحاج نذیر احمد قادری، 9742786264)


Recent Post

Popular Links