اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech February 6th 2022 urdu-news-paper
اعلانات و مراسلات

مسجدمنہاج میں تفسیرقرآن
بنگلورو(راست) مسجد منہاج، منہاج نگر،بنشنکری،بنگلورمیں بروز اتوار بعدنماز ظہرمفتی تاج الدین مکی تفسیرقرآن مجید بیان کریں گے -برادران اسلام سے التماس ہے کہ تفسیرقرآن مجید میں شرکت کرکے استفادہ کریں -(سیدتاج الدین:9845064970)
مولانا شاکراللہ کی تفسیر قرآن مجید
بنگلورو(راست) بروز اتوار بعد نماز مغرب مسجد مکرم گروپن پالیہ بی ٹی یم بنگلور میں مولانا محمد شاکراللہ رشادی امام وخطیب مسجد مکرم وعیدگاہ بلال قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت کریں۔ (مجلس منتظمہ)
مدرسہ تزکیۃ البنات میں داخلے
شیموگہ۔ (راست) مدرسہ تزکیۃ البنات، روبرو مکہ مسجد، نزد کے ایم کے رائس مل، نیومنڈلی، این ٹی روڈ شیموگہ میں ملت کی لڑکیوں کے لئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ مورخہ 9/فروری 2022 بروز چہارشنبہ سے داخلے لئے جائیں گے اس دن آنے والی طالبات کا داخلہ بالکل مفت ہوگا۔ مدرسہ میں ابتدائی تعلیمی کورس، تربیت کورس عالمہ کورس کے ساتھ ٹیلرنگ ارو ایمبرائڈری کی تربیت بھی دی جائے گی۔ تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔ نذیر احمدر شادی ناظم، 8453526273
ایمبولنس ڈرائیور کی ضرورت
بنگلورو۔(راست) مسجد عتیق و مسجد ابوبکر،ٹیانک گارڈن، بنگلور کے زیراہتمام چلائی جانے والی ایمبولنس گاڑی کے لئے فوری طورپر ایک تجربہ کار و دین دار ڈرائیور کی ضرورت ہے۔ حسب لیاقت تنخواہ دی جائے گی اور وقت ضرورت گاڑی چلانا ہوگا۔ خواہشمند افراد سے گزارش ہے کہ درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔ انیس:9902858587
خانقاہ وارثیہ میں جشن خواجہ وجشن وارث
بنگلورو(راست) حسب معمول40/ویں چھٹی شریف اور جشن وارث پاک خانقاہ وارثیہ بنگلور میں صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی القادری کی سرپرستی میں منایا جارہا ہے۔ 6/فروری بروز اتوار بعد نمازمغرب نشان پاک بلند ہوگا، بعد از ذکر د ودرود پاک،موصوف سرکار غریب نوازؓ اور وارث پاک کی نورانی زندگی پرروشنی ڈالیں گے۔ بعد از نذر شریف پیش ہوگی۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔
سخابیت المال کا مفت میڈیکل کیمپ
بنگلورو۔بروز اتوار6/فروری صبح10/بجے تا ظہرمحبوب بیگ کے زیر نگرانی مسجد القیوم امرجیوتی لے آؤٹ تھنی سندرہ میں سخا بیت المال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیاگیا ہے۔ اس کیمپ میں عام بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ اورعورتوں کے لئے لیڈی ڈاکٹر کا بھی نظم رہے گا۔ ضرورت مند حضرات سے گزارش ہے کہ اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ (عبدالحفیظ رشادی،صدر سخابیت المال بنگلور) موبائل:9341884200


Recent Post

Popular Links