اعلانات و مراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست)مؤرخہ 4فروری بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف ساتواں مین منہاج نگرمیں تفسیر قرآن کریم کی بابرکت مجلس منعقد ہے۔ جس میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے شرکت کی پرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔ (ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مسجد عرفات میں تفسیر قرآن مجید
بنگلورو۔(راست) مسجد عرفات پادرائن پورہ، گڑدھلی بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء محمد مجاہد الاسلام جامعی سعیدی، خطیب مسجد ابوالقاسم، ماولی،بنگلور تفسیر قرآن بیان کریں گے۔ تمام افراد اس محفل میں شریک ہوکر استفادہ کریں۔
محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں تفسیر قرآن کے درس کا سلسلہ تقریباً 70 سالوں سے چل رہا ہے۔ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے سے تفسیر شروع ہوتی ہے۔ مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا بہترین انتظام ہے۔(ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)
جامع مسجد بارلین میں ذکر کی محفل
بنگلورو۔ (راست) مؤرخہ 4فروری بروز جمعہ شب کے 9بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلور میں محفل ذکر منعقد ہے۔برادران اسلام سے پر خلوص گزارش ہے کہ اس نورانی محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔(مجلس منتظمہ سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاء ؒ، میسوروڈ بنگلور۔2)
آج جامع مسجد سٹی میں 2/اجتماعی نکاح
بنگلورو۔(راست) جامع مسجد بنگلور سٹی میں ماہانہ اجتماعی محفل نکاح کے تحت بروز جمعہ بتاریخ4فروری2022ء بعد نماز جمعہ2غریب جوڑوں کی اجتماعی نکاح کی محفل منعقد ہوگی۔ اجلاس مذکور کی صدارت الحاج علیم اللہ خان مشتاق صدر جامع مسجد و مسلم چاری ٹیبل فنڈ ٹرسٹ بنگلور سٹی فر ما ئیں گے۔ تمام احبا ب سے شرکت و عاقدین کے حق میں دعائے خیر کی گذارش ہے۔
(سکریٹر ی جامع مسجد بنگلور سٹی)