اعلانات ومراسلات

مسجدمنہاج میں تفسیرقرآن
بنگلورو(راست) مسجد منہاج، منہاج نگر،بنشنکری،بنگلورمیں بروز اتوار بعدنماز ظہرمفتی تاج الدین قاسمی تفسیرقرآن مجید بیان کریں گے -برادران اسلام سے التماس ہے کہ تفسیرقرآن مجید میں شرکت کرکے استفادہ کریں -(سیدتاج الدین:9845064970)
مولانا شاکراللہ کی تفسیر قرآن مجید
بنگلورو(راست) بروز اتوار بعد نماز مغرب مسجد مکرم گروپن پالیہ بی ٹی یم بنگلور میں مولانا محمد شاکراللہ رشادی امام وخطیب مسجد مکرم وعیدگاہ بلال قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت کریں۔ (مجلس منتظمہ)
سخا بیت المال کا مفت میڈیکل کیمپ
بنگلورو۔(راست) سخابیت المال بنگلور کا مفت میڈیکل کیمپ بروز اتوار 30/جنوری صبح10/بجے تا ظہر مسجد محمدیہ کے جی ہلی بنگلورمیں مولانا ارشاد احمد رشادی کے زیرنگرانی منعقد کیاگیا ہے اس کیمپ میں عام بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور عورتوں کے لئے لیڈی ڈاکٹر کا بھی نظم رہے گا۔ ضرورت مند حضرات سے گزارش ہے کہ اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ (عبدالحفیظ رشادی، صدرسخا بیت المال بنگلور۔ 9341884200)
جامعہ اسلامیہ ارشاد البنات کا جلسہ
ایرہ گڈہ (راست) جامعہ اسلامیہ ارشاد البنات سادات اسلامک سنٹر، سلطان نگر ایرہ گڈہ کا ج لسہ تکمیل حفظ قرآن مجید، ختم بخاری شریف وتقسیم اسناد مورخہ 30/جنوری بروز اتوار بعد نماز مغرب منعقد ہے۔ صدارت احمد عبیدالرحمن اطہرندوی، ناظم مدرسہ امداد العلوم کی ہوگی۔ نگرانی مفتی محمد رفیع الدین رفیع رشادی ناظم جامعہ اسلامیہ ارشاد البنات کریں گے۔ مہمانان خصوصی کے ہاتھوں تقسیم اسناد ہوگی۔
خواتین کے لئے مفت ٹیلرنگ کورس کا آغاز
بنگلورو۔(راست) مرکز انجمن جمعیت الانصار کی جانب سے لڑکیوں اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے ”چوتھا سیشن“ مفت ٹیلرنگ و فیشن ڈیزائننگ چھ ماہی کورس کا آغاز کی جارہا ہے۔ سند یافتہ و تجربہ کار خاتون کی نگرانی میں تربیت دی جائے گی۔ خواہش مند لڑکیاں اور خواتین فری ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے اپنا نام درج کروائیں۔ چھ ماہی ٹریلنگ، ایمبرائڈری، کاجہ بٹن، اسٹچنگ (سلوائی)، پیپر کٹنگ اور فیشن ڈیزائننگ کورس، کلاسس کا آغاز 10/ فروری 2022 سے ہوگا۔ پتہ: مرکزی انجمن جمعیت الانصار آفس، ہیچ کے پی روڈ کراس، نزد بسم اللہ شاہ مسجد، شیواجی نگر، بنگلور۔ موبائل نمبر 9886019660 پر یا 080-25540488 پر رابطہ کریں۔صدر ادارہ ئ ہذا
خانقاہ وارثیہ میں ذکر درود پاک و خطاب عام
بنگلورو(راست) بروز اتوار 30 /جنوری بعد نمازمغرب صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی القادری کی سرپرستی میں ذکر و درود پاک کی محفل منعقد ہے جس کا آغاز قرأت ونعت شریف سے ہوگا۔ بعد ازشان اولیاء پرموصوف کی تقریر ہوگی۔ اس کے بعد نذر شریف پیش ہوگی۔ دعا سلام کے بعد تمام کے لئے تبرک وطعام کا اہتمام رہے گا۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔