اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech January 24th 2022 urdu-news-paper
اعلانات و مراسلات

جلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) مؤرخہ 24جنوری بروز پیر بعد نماز مغرب”مودی مسجد“ ٹاسکر ٹاؤن شیواجی نگر میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر) تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے شرکت کی پُرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔
(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
خانقاہ وارثیہ میں 40واں جشن ولادت فاطمۃ الزہرہؓ
بنگلورو۔(راست)40واں جشن ولادت بی بی بتول بنت رسولؐ فاطمہ زہرہ،ؓ صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی والقادری کی سرپرستی میں 24جنوری بروز پیر منعقد ہے۔بعد نماز عصر نشان زہرہؓ چڑھایا جاے گا۔بعداز تمام خواتین میں (نقاب) تقسیم کئے جائیں گے اور (ولادت فاطمۃ الزہرہؓ) پر صوفی کی تقریر ہوگی۔ منقبت زہرہ ؓ پیش ہوگی۔ تمام مریدین ومستفیدین سے شرکت کی گزارش ہے۔


Recent Post

Popular Links