اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech January 23rd 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مسجدمنہاج میں تفسیرقرآن
بنگلورو۔(راست) مسجد منہاج، منہاج نگر،بنشنکری،بنگلورمیں بروز اتوار بعدنماز ظہرمفتی تاج الدین قاسمی تفسیرقرآن مجید بیان کریں گے -برادران اسلام سے التماس ہے کہ تفسیرقرآن مجید میں شرکت کرکے استفادہ کریں -(سیدتاج الدین:9845064970)
مولانا شاکراللہ کی تفسیر قرآن مجید
بنگلورو۔(راست) بروز اتوار بعد نماز مغرب مسجد مکرم گروپن پالیہ بی ٹی یم بنگلور میں مولانا محمد شاکراللہ رشادی امام وخطیب مسجد مکرم وعیدگاہ بلال قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت کریں۔ (مجلس منتظمہ)
خانقاہ وارثیہ میں ذکر درود پاک و خطاب عام
بنگلورو۔(راست) خانقاہ وارثیہ بنگلور میں بروز اتوار 23جنوری بعد نمازمغرب ذکر و درود پاک کی محفل منعقد ہے۔آغاز قرأت ونعت شریف سے ہوگا۔ بعد از عصمت رسول پر صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی القادری کی تقریر ہوگی۔ بعد از نذر شریف پیش ہوگی۔ دعا سلام کے بعد تمام کے لئے تبرک وطعام کا اہتمام رہے گا۔ تمام ارباب طریق سے شرکت کی گزارش ہے۔ (سید شبیر حسین سکریٹری)
میسور میں عربک کورس میں داخلے
میسورو۔ (راست) میر سرفراز الرحمن سکریٹری مدرسہ معینیہ وقف سنٹر، میسور کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق جدید عربی سیکھنے کے خواہش مند حضرات کے لئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے ایک سالہ عربک سرٹی فکیٹ کورس شروع کیا گیا ہے۔ اس کورس کے ذریعہ روز مرہ کی عربی زبان سیکھی جاسکتی ہے۔ بول چال کے علاوہ تحریری صلاحیت بھی پیدا کی جاسکتی ہے۔ سال کے اختتام پر ایک پرچہ پر مشتمل امتحان ہوگا۔ فائنل امتحان میں کامیابی پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے سند دی جائے گی۔ داخلے کے لئے اردو لکھنے کی صلاحیت ہونی چاہئے، عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ نیز حضرات علماء اور مدارس میں شعبہئ عا لمیت میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے دوسالہ ڈپلومہ ان فنکشنل عربک کورس بھی شروع کیاگیا ہے جس کے ذریعہ طلبہ تھوڑی سی محنت کے بعد روز مرہ استعمال کی جانے والی عربی بولنے اور لکھنے پرقادر ہوجائیں گے۔ کورس کے اختتام پرNCPUL, NES Delhi کی جانب سے Diploma in Functional Arabic کی سرٹی فکیٹ عطا کی جائے گی۔ خواہشمند حضرات ذیل کے پتہ پرفورا ًرابطہ قائم کریں۔ میر سرفراز الرحمن:9880436864


Recent Post

Popular Links