کووڈ پر قابو پانے کے لئے مہا لکشمی لے آ ؤٹ علاقہ میں وار روم کاقیام کورونا متا ثرین کو فوری علاج کیلئے درکار اقدامات کئے جا ئیں گے:گو پا لیا

RushdaInfotech January 18th 2022 urdu-news-paper
کووڈ پر قابو پانے کے لئے مہا لکشمی لے آ  ؤٹ علاقہ میں وار روم کاقیام کورونا متا ثرین کو فوری علاج کیلئے درکار اقدامات کئے جا ئیں گے:گو پا لیا

بنگلورو17جنوری (سالار نیوز)ریاستی وزیر برائے آبکاری کے گوپالیا نے کہا کہ شہر میں روزانہ کووڈ معا ملات میں اضافہ کے پیش نظر اس پر قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت نے احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ کووڈ معا ملات پر قابو پانے سمیت دیگر تفصیلات حاصل کرنے کے مقصد سے مہا لکشمی لے آؤٹ علاقہ میں وار روم قائم کیا گیا ہے۔مہا لکشمی لے آؤٹ علاقہ میں نئے تعمیر کر دہ کووڈ وار روم کا افتتاح کر نے کے بعد ریاستی وزیر گو پا لیا نے اس بات کی جانکاری دی۔انہوں نے بتا یا کہ کووڈ کی علامات پائے جانے والے افرادکے وار روم کو اطلاع دینے پر انہیں فوری دوائیوں کی کٹ فراہم کی جا ئے گی۔انہوں نے بتا یا کہ وار روم میں فی الوقت250آکسیجن سلنڈرز اور300جمبو سلنڈرز رکھے ہو ئے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ ہیلتھ لائن پر کال کیا جا ئے تو فوری دوائیوں کی کٹ گھروں تک پہنچ جا ئے گی۔ انہوں نے بتا یا کہ وار روم میں بستروں کی بکنگ بھی کرائی جا سکتی ہے۔ مذکورہ وار روم میں 3ایمبولینس، 23آکسیجن کلکشن بیڈ،22نارمل بیڈفراہم کئے گئے ہیں۔گو پا لیا نے بتا یا کہ کووڈمریضوں کے لئے45بستروں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔فی الوقت13متا ثرین مہا لکشمی لے آؤٹ کے کووڈ کئیر سنٹر میں داخل ہو ئے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔انہوں نے بتا یا کہ مہا لکشمی لے آؤٹ کے اطراف واکناف علاقوں میں کسی میں کووڈ کی علامات پا ئی گئیں تو انہیں فوری علاج کے لئے درکار اقدامات کئے جا ئیں گے۔


Recent Post

Popular Links