شہر میں کووڈ کے بڑھتے معا ملات سلیکان سٹی ڈینجر سٹی میں تبدیل ہوتادکھا ئی دے رہا ہے

RushdaInfotech January 18th 2022 urdu-news-paper
شہر میں کووڈ کے بڑھتے معا ملات سلیکان سٹی ڈینجر سٹی میں تبدیل ہوتادکھا ئی دے رہا ہے

بنگلورو17جنوری (سالار نیوز)شہر میں روزانہ کووڈ کے معا ملات میں اضافہ کے پیش نظر سلیکان سٹی ڈینجر سٹی کے طور پر تبدیل ہوتے دکھا ئی دے رہا ہے۔آنے والے دنوں میں شہر میں کووڈ کے معا ملات میں مزید اضافہ کے خدشات ہیں۔کل شہر میں کووڈ کے 23ہزار معاملات درج ہو ئے تھے،جس سے شہریوں میں خوف کا ماحول دکھا ئی دینے لگا ہے۔شہر میں کووڈ کے معاملات پر قابو پانے کے مقصد سے حکومت کی جانب سے ویک ینڈ کرفیو جاری کئے جانے کے باوجود کوئی فائدہ دکھائی نہیں دے رہا ہے اور معا ملات میں مسلسل اضافہ ہی ہو نے لگا ہے۔ بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) کی جانب سے کووڈ ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی گزارش کے باوجود عوام اس کو نظر اندازکر رہے ہیں جس کی وجہ سے کووڈ کی وباء پھیلنے کے خدشات کافی زیادہ ہیں۔ بی بی ایم پی نے بھیڑ پر قابو پانے کے مقصد سے شہر کے تمام مارکیٹوں کو شہر کی مضافات میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ کووڈ کے معا ملات پر قابو پایا جا سکے۔اس کے باوجود معا ملات میں کوئی کمی نہیں دکھا ئی دے رہی۔اگر اسی طرح کووڈ کے معا ملات میں اضافہ ہوتا رہا تو سخت رہنما خطوط جاری ہو سکتے ہیں۔


Recent Post

Popular Links