سی بی آئی نے گیل کے ڈائریکٹر ای ایس رنگناتھن کو گرفتارکرلیا

RushdaInfotech January 17th 2022 urdu-news-paper
سی بی آئی نے گیل کے ڈائریکٹر ای ایس رنگناتھن کو گرفتارکرلیا

نئی دہلی-16جنوری (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اتوار کو گیل کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) ای ایس رنگناتھن کو گرفتار کر لیا-سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران ملنے والے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر رنگناتھن کو گرفتار کیا گیا-سی بی آئی نے جمعہ کو گیل کے ڈائریکٹر رنگناتھن اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی- اسی بنیاد پر ہفتہ کو دارالحکومت دہلی سمیت8ممکنہ مقامات پر چھاپے مارے گئے - اس دوران5ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا-سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ اب تک چھاپوں میں رنگناتھن کے مختلف ٹھکانوں سے1.3کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں -


Recent Post

Popular Links