حیدرآباد میں کئی مقامات پر بارش

RushdaInfotech January 14th 2022 urdu-news-paper
حیدرآباد میں کئی مقامات پر بارش

حیدرآباد۔13جنوری(یواین آئی) شہر حیدرآباد کے کئی علاقو ں میں آج بارش ہوئی۔بارش کا یہ سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہاجس کے نتیجہ میں موسم میں تبدیلی ہوگئی۔گذشتہ دو دنوں سے شہر میں مطلع ابرآلود تھا۔بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور صبح کے وقت چہل قدمی کرنے اور دیگر کاروباری مقاصد کیلئے گھروں سے نکلنے والوں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کیلئے یلوالرٹ جاری کیا ہے۔شہر کے فیروزگوڑہ میں سب سے زیادہ0.5ملی میٹر بارش ہوئی۔ پرانا شہر کے ساتھ ساتھ ملکاجگری، کاپرا، سکندر آباد،حیات نگر، ایل بی نگر، سیری لنگم پلی، چندانگر، فلک نما اور پٹن چیرو علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔تلنگانہ کے دارالحکومت کے ساتھ ساتھ اضلاع میں بھی بارش کی اطلاع ملی ہے۔


Recent Post

Popular Links