ڈپٹی کمشنر نے باؤلیوں کا جائزہ لیا
RushdaInfotech
January 14th 2022
urdu-news-paper
چکبالاپور:13جنوری (نامہ نگار) شہر میں موجود باؤلیوں کی دیکھ بھال و نگرانی صحیح طو ر پر کرنی چاہئے جس سے آبی سطح بڑھنے میں آسانی ہوسکے گی۔ اس سلسلہ میں باؤلیوں کی تعمیر و سدھار کرنے کیلئے متعلقہ افسروں کو توجہ دینی چاہئے۔ یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر آ رلتا نے شہر کی باؤلیوں کا معائنہ کرنے اور جائزہ لینے کے بعد منسپل افسروں و کنٹراکٹروں کو دی۔ انہوں نے باؤلیوں کی اطراف و اکناف کمپاؤنڈ، سیڑھی، با۔لیوں تک پہنچے والے راستے، پاکی وصفائی اور اس کی نگرانی کیلئے توجہ دینے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر تحصیلدار گنپتی شاستری، منسپل کمشنر مہینتس کے علاوہ متعلقہ افسران موجود رہے۔