اسکول کالج بند کرنے کے فیصلہ کی تعلیمی اداروں اور اساتذہ نے مخالفت کی طلبہ اور والدین وسر پرستوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل

RushdaInfotech January 7th 2022 urdu-news-paper
اسکول کالج بند کرنے کے فیصلہ کی تعلیمی اداروں اور اساتذہ نے مخالفت کی  طلبہ اور والدین وسر پرستوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل

بنگلورو6جنوری(سالارنیوز)کووڈ کی تیسری لہر پر قابو پانے کے مقصد کے تحت اور بچوں کی حفاظت کے لئے بنگلور شہر ضلع میں 6جنوری سے14دنوں تک اسکولوں کو بند کرنے کے حکومت کے فیصلہ کی نجی تعلیمی اداروں، اسکول انتظامیہ بورڈ اور اساتذہ کی جانب سے سخت مخالفت کی جا رہی ہے تا ہم طلبہ اور سر پرستوں کی جانب سے ملا جلا در عمل ظاہر ہو رہا ہے۔ اس سلسلہ میں اساتذہ اور اسکول انتظامیہ بورڈز نے بتا یا کہ بچے اسکول کالجوں میں محفوظ رہتے تھے،حکومت کے فیصلہ سے بچوں کو اپنے والدین،رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ انہوں نے بتا یا کہ دیگر سر گرمیوں کو برقرار رکھ کر صرف اسکول کالجوں کو بند کرنے کا فیصلہ غیر سائنسی ہے۔اسکول کالج بند کرنے کے فیصلہ کی ریاستی نجی پرائمری اور ہا ئی اسکول انتظامیہ بورڈ فیڈریشن(کیامس)،ریاستی رجسٹرڈ غیر امدادی نجی اسکول انتظامیہ بورڈ فیڈریشن(روپسا)،نجی اسکول انتظامیہ بورڈ اور اساتذہ کو آر ڈینیشن ویدیکے سمیت مختلف تنظیموں نے مخالفت کی ہے۔ اس سلسلہ میں طلبہ میں سے اکثر طلبہ نے کہا کہ با قاعدہ کلاسس کا آغاز ہو کر چند ماہ ہی گزرے ہیں،نصف درس مکمل پوا ہے،لیکن بقیہ نصاب کوآن لائن کے ذریعہ مکمل کرنے میں دلچسپی نہیں ہے۔ تا ہم چند طلبہ آن لائن کلاسس چلانے کے حق میں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح اسباق مکمل ہوں۔ کیامس کے جنرل سکریٹری ڈی ششی کمار نے کہا کہ بچے گھروں سے زیادہ محفوظ اسکول اور کالجوں میں رہتے ہیں اور اسکول کالج بند کرنے سے ریاستی اقتصادی شعبہء کو بھی نقصان ہوگا،اسلئے یہ فیصلہ مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دیگر تمام سر گرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہو ئے اسکول کالجوں کو کھلے رکھنے کا موقع فراہم کرے۔ روپسا کے صدر لوکیش تالی کٹی نے کہا کہ کووڈ پر قابو پانے کے لئے حکومت کے اقدامات کے وہ مخالف نہیں ہیں لیکن بچوں کے تعلیمی مستقبل کے پیش نظر اسکول کالج بند کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جن علاقوں میں کووڈ کے معا مات زیادہ پھل رپے ہیں وہاں اسکول کالج بند کرے او رجہاں وائرس کم ہے وہاں اسکول کالج کھولنے کا اعلان کرے۔


Recent Post

Popular Links