اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech January 4th 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مسجدہلال ہچ بی آرلے آؤٹ بنگلورمیں تفسیر
بنگلورو(راست) مسجدہلال ہچ بی آرلے آؤٹ بنگلورمیں ہر منگل بعد نماز عشاء مفسر قرآن مولانا عرفان احمدرشادی بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلور تفسیر قرآن مجید کریں گے۔ تمام احباب سے درخواست ہے کہ شرکت کریں اور ثواب دارین حاصل کریں (ٹی ایم عبدالرزاق)
مسجد خیر، پادرائن پورہ کی اپیل
بنگلورو۔3/جنوری (راست) محلہ پادرائن پورہ (گوری پالیہ) سے متصل ایک محلہ ”رام داس لے آؤٹ“ ایک غیر مسلم علاقہ ہے جس میں مسلمانوں کی ایک گھنی آبادی ہے۔ اب ایک ہزار اسکوائر فٹ جگہ حاصل کرکے باقاعدہ مسجد تعمیر کی جارہی ہے، تقریباً 31,00,000لاکھ روپئے کا کام باقی ہے اور مزید نو لاکھ 9,00,000/- روپئے مسجد پر قرض حسنہ ہے۔ ایک مصلیّٰ 4000/-، آدھا مصلیّٰ 2000/- ایک اسکوائر فٹ 500/-روپئے ہے۔ تمام اہل خیر حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ مسجد کی تعمیر کے لئے اپنی جانب اور اپنے مرحومین کی طرف سے بطور صدقہئ جاریہ تعاون کرکے شکریہ کا موقع عنایت کریں۔ بینک کی تفصیلات:
BANK: PUNJAB NATIONAL BANK
SB A/C NO, 588500100021718, IFSC CODE: PUNB0588500
مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر7899238644پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
دارالعلوم رحمانیہ میں تکمیل حفظ قرآن
چتور۔3/جنوری (راست) دارالعلوم رحمانیہ، بڑی ہگنی، پلمنیر تعلقہ، چتورضلع میں بروز ہفتہ8/جنوریبعد نماز ظہر تا عصر جلسہئ تکمیل حفظ قرآن مجید منعقد ہے۔ مولانا زبیر احمد رشادی کی صدارت ہوگی۔ مولانا پی ایم مزمل رشادی اور مولانا محمد عثمان رحمانی کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ مولانا محمد اسد اللہ باقوی، سہیل احمد اور حافظ عبدالسبحان مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9448708706پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔ (شیخ محمد زکریا رحمانی، مہتمم)


Recent Post

Popular Links