اعلانات ومراسلات

مسجد فضل میں خواتین کا اجتماع
بنگلورو-(راست) تمام خواتین کو خوشخبری دی جاتی ہے کہ بروز جمعہ 31 دسمبر2021 بعد نماز عصر 4:30بجے بمقام مسجدفضل (بیشک گلی) کوکس روڈ، بی اسٹریٹ مین روڈ خواتین کا اجتماع منعقد ہے -جس میں عالمہ،فاضلہ صفیہ قمر خطاب قرمائیں گی -خواتین اسلام سے بلاتفریق مسلک شرکت کی گزارش ہے -(عبداللہ شریف:9740898387)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو(راست) مورخہ 31 دسمبربروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف منہاج نگربنگلور میں تفسیرقرآن کریم کی باربرکت مجلس منعقد ہے جس میں مفسرقرآن مولانا محمدادریس القاسمی خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگرتفسیر بیان فرمائیں گے -برادران اسلام شرکت کی گزارش کی جاتی ہے - (ادارہ ء قرآن سنٹربنگلور)
مسجد عرفات میں تفسیر قرآن مجید
بنگلورو۔(راست) مسجد عرفات پادرائن پورہ، گردہلی بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء محمد مجاہد الاسلام جامعی سعیدی، خطیب مسجد ابوالقاسم،ماولی بنگلور تفسیر قرآن بیان کریں گے۔ تمام افراد اس محفل میں حاضر ہوکر استفادہ کریں۔
مجلس قرآن مجید
بنگلور۔(راست) مسجد عائشہ منگمنا پالیہ میں گزشتہ کئی سالوں سے مجالس تفسیر قرآن مجید کا مبارک سلسلہ جاری ہے۔ مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن بسم اللہ نگر،بنگلورو صدر جمعیۃ علماء کرناٹک مؤرخہ 31/دسمبربروز جمعہ بعد نماز عشاء 8:45 تا9:50بجے حالات حاضرہ کی روشنی میں قرآن مجید کی تفسیر فرمائیں گے۔ تمام برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ مستورات کے لئے بھی پردہ کا معقول انتظام ہے۔
محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں تفسیر قرآن کے درس کا سلسلہ تقریباً 70 سالوں سے چل رہا ہے۔ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے سے تفسیر شروع ہوتی ہے۔ مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا بہترین انتظام ہے۔(ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)