…………اعلانات و مراسلات…………

RushdaInfotech December 27th 2021 urdu-news-paper
…………اعلانات و مراسلات…………

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) مؤرخہ27دسمبر بروز پیر بعد نماز مغرب”مودی مسجد“ ٹاسکر ٹاؤن شیواجی نگر میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی(خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر) تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ تمام برادران اسلام سے شرکت کی پُرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
حضرت تاج السنہ کی کرناٹک آمد
بنگلورو:(راست) خانوادہ اعلیٰ حضرت کے چشم وچراغ خطیب، مولانا محمد توصیف رضاخان رضوی بریلی شریف بانی وسربراہ جامعہ اعلیٰ حضرت بریلی شریف وبانی امام احمدرضا رضا سنی مسلم ٹرسٹ دہلی کا کرناٹک میں 15 جنوری سے25 جنوری 2022 دس روزہ دورہ ہونے جا رہا ہے۔ حضرت کا قیام شہر بنگلور میں محمد موسی رضوی کے دولت کدے میں رہے گا۔خواہشمند حضرات حضرت تاج السنہ کی تاریخ کے سلسلے میں مندرجہ ذیل نمبر9344123330پر رابطہ کریں۔
(محمدموسیٰ رضوی بنگلور)
آج آل انڈیا ریڈیو بنگلور پر محفل مشاعرہ کا نشریہ
بنگلورو۔(راست) آل انڈیا ریڈیو بنگلور اپنے ہفتہ وار اردو پروگرام ’کہکشاں‘ میں بروز پیر 27دسمبر شب 9بجے ایک خصوصی پروگرام ’محفل مشاعرہ‘ نشر کرے گا۔ مشاعرہ میں یحییٰ نسیمؔ، غفران امجدؔ، صبا انجم عاشیؔ، عنایت امینؔ، ریاض احمد خمار اور ندیم فاروقی اپنا کلام پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائض محمد اعظم شاہد نے نبھائے ہیں۔ پروگرام کے پروڈیوسر نواز احمد نے اطلاع دی ہے کہ یہ پروگرام ریاست کرناٹک کے سبھی آل انڈیا ریڈیو اسٹیشنس سے بیک وقت نشر ہوگا۔


Recent Post

Popular Links