اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech December 18th 2021 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مجالس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔(راست) مورخہ 18دسمبربروز ہفتہ مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی آسان عام فہم انداز میں تفسیرقرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ پہلی مجلس بروز ہفتہ صبح11بجے احاطہ منہاج مسجد منہاج نگر (برائے خواتین) دوسری مجلس بروز ہفتہ بعد نماز مغرب، ہری مسجد چاندنی چوک، شیواجی نگر میں ہوگی۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم ہوتا ہے۔ (المعلن: ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
حضرت تمیم انصاریؓ کے آستانہ میں محفل ذکر
بنگلورو۔(راست) آستانہئ حضرت تمیم انصاریؓ کولم شریف، مدراس میں ہر ماہ چاند کی13تاریخ کو ایم سکندر مستان صاحب کی جانب سے تقریباً25سالوں سے محفل ذکر ہورہا ہے۔ اس ماہ بروزہفتہ 18دسمبر بعد نماز عشاء محفل ذکر منعقد ہے۔ تمام اہل ایمان سے پرخلوص گزارش ہے کہ مع دوست واحباب شرکت فرماکر دارین کی سعادتوں سے مالا مال ہوں۔ درگاہ شریف شہر مدراس سے 35کلو میٹر پر ہے، براڈوے بس اسٹانڈ سے ہر پانچ منٹ پر109،19ppx، اور19G بسیں دستیاب ہیں۔ الحاج سید نذیر احمد قادری، سابق منیجر سنی جامع مسجد، بارلین، میسور روڈ،بنگلور2-)
مستورات کے لئے اصلاحی بیان
بنگلورو۔(راست) مدنی منزل گروپن پالیہ بنگلور بالمقابل الرحمن مسجد ٹمبر لائین میں بروزہفتہ مورخہ18دسمبرسہ پہر 3:30تا4:30 بجے مستورات کا دینی اجتماع ہے، جس میں مولاناسید انظرشاہ قاسمی کا خطاب ہوگا۔ خواتین سے شرکت کی درخواست ہے۔(شعبہ نشر واشاعت صفہ مدرسہ بنگلور)
آج یوم قومی اقلیتی حقوق
بنگلورو۔(راست) آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک بنگلور ضلع کے زیراہتمام مورخہ18 دسمبر 2021 بروز ہفتہ بمقام ایچ کے پی الامین کنڑا اسکول، کرنل ہل روڈ،شیواجی نگر بنگلور ”یوم قومی اقلیتی حقوق“ منایا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں بطور مہمانان خصوصی اڈوکیٹ سید رضوان اور اڈوکیٹ امین احسان حصہ لے کر اپنے خیالات پیش کریں گے۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔


Recent Post

Popular Links