اعلانات ومراسلات
RushdaInfotech
December 11th 2021
urdu-news-paper

مجالس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔(راست) مورخہ 11دسمبر بروز ہفتہ مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی آسان عام فہم انداز میں تفسیرقرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ پہلی مجلس بروز ہفتہ صبح11تا 12بجے احاطہ منہاج، مسجد منہاج نگر (برائے خواتین) دوسری مجلس بعد نماز مغرب، ہری مسجد چاندنی چوک، شیواجی نگر بنگلور میں ہوگی۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم ہوتا ہے۔(ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
مستورات کے لئے اصلاحی بیان
بنگلورو۔(راست)مدنی منزل گروپن پالیہ بنگلور بالمقابل الرحمن مسجد ٹمبر لائین میں بروز ہفتہ مورخہ۱۱ دسمبرسہ پہر 3:30تا4:30 بجے مستورات کا دینی اجتماع ہے جس میں مولاناسید انظرشاہ قاسمی کا خطاب ہوگا خواتین سے شرکت کی درخواست ہے۔(شعبہ نشر واشاعت صفہ مدرسہ بنگلور)