اومیکرون کے 30 سے زیادہ میوٹنٹ: ایمس سربراہ

RushdaInfotech November 29th 2021 urdu-news-paper
اومیکرون کے 30 سے زیادہ میوٹنٹ: ایمس سربراہ

نئی دہلی-28نومبر(ایجنسی)کورونا کی نئی دریافت شدہ قسم اومیکرون کے تیس سے زیادہ میوٹنٹ ہیں، جو کورونا انفیکشن کی بدلی ہوئی نئی شکل ہے- اس کے خلاف ویکسین کی افادیت کا تنقیدی جائزہ لینے کی ضرورت ہے- ایمس کے سربراہ ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے یہ جانکاری دی- انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ مزید ڈیٹا اس کی منتقلی، وائرس اور ایمونٹی پر کیا ظاہر کرتا ہے- اس پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے- ملک میں اس کی موجودگی کا ابھی تک علم نہیں ہے- ڈاکٹر گلیریا نے بین الاقوامی سطح پر سفر کرنے والوں اور اس علاقہ، جہاں کیسوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے، میں انتہائی چوکس اور سخت نگرانی کی ضرورت پر زور دیا-انہوں نے کہا کہ ہر کسی سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کورونا ضابطہ پر عمل کریں -وہیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ لوگوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں ملیں اور جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگائی ان کی حوصلہ افزائی کی جائے- اس نئی قسم کی اطلاع پہلی بار جنوبی افریقہ سے24نومبر کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کو دی گئی- اب تک یہ بلائے ناگہانی بوٹسوانا، بلجیم، ہانگ کانگ اور اسرائیل سمیت کئی دوسرے ممالک میں پائی جاچکی ہے-


Recent Post

Popular Links