ملک کے سیاسی حالات خراب ہو گئے ہیں میں نے کبھی گندی سیاست نہیں کی: دیوے گوڈا

RushdaInfotech November 28th 2021 urdu-news-paper
ملک کے سیاسی حالات خراب ہو گئے ہیں میں نے کبھی گندی سیاست نہیں کی: دیوے گوڈا

ٹمکور۔کورٹگیرے، مدھوگری27نومبر(منیر احمد نامہ نگار) میں نے کبھی کسی بھی موضوع پر گندی سیاست نہیں کی۔ کسی بھی قوم کو نقصان نہیں پہنچا یا۔ اپنے وزیر اعلی اور وزیر اعظم کے دوران تمام طبقات تمام قوموں اور ملک وملت کی بھلائی بہبودی کے لئے کام کرتا رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم دیوے گوڈانے کیا۔ وہ جے ڈی یس کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے ٹمکور کورٹ گیرے مدھوگری عوام سے خطاب کیا اور کہا کہ میں نے کبھی اپنے وقار سے گر کر بات نہیں کی۔ وہ یہاں جے ڈی یس کے یم یل سی امید وار کے لئے ووٹ حاصل کرنے کے سلسلے میں آے ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ پارلیمان کے الیکشن میں چند لوگوں نے سازشیں کر کے مجھے ہرایا۔ لیکن میں نفرت کی سیاست نہیں کر تا۔ میں نے شکست کھائی ہے لیکن ہار نہیں مانی ہے۔ جن لوگوں نے میری شکست کے لئے کھیل کھیلا آج وہی لوگ مجھے ووٹ دینگے۔ کئی لوگ اس پارٹی کو ختم کرنے کے در پے ہیں۔ لیکن ہمیں پارٹی چلانے کا طریقہ معلوم ہے۔ ہماری سیکیولر پارٹی ہے۔ تمام طبقات ہمارے لئے اہم ہیں۔ یم یل اے گوری شنکر نے کہا کہ بی جے پی نے بنگلور والے کو اپنے امیدوار کی حیثیت سے کھڑا کیا ہے وہ کون اسکا پتہ گھر وغیرہ کسی کو نہیں معلوم۔ یم یل اے ویر بھدریا۔ پارٹی کے کارکنوں اور امید وار انل کمار نے بھی خطاب کیا۔


Recent Post

Popular Links