ملعون رضوی کی کتاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

RushdaInfotech November 28th 2021 urdu-news-paper
ملعون رضوی کی کتاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

چامراج نگر۔27/نومبر (راست) یو پی کے وسیم رضوی کی لکھی کتاب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے علمائے کرام اور عمائدین شہر نے ضلع کی ڈی سی چارولتا کومیمورنڈم پیش اور حال ہی میں تقرر شدہ ڈی سی چارولتا سومل کوتہنیت بھی پیش کی گئی۔میمورنڈم کے ذریعے سی مطالبہ کیاکہ یہ کتاب جھوٹی ہے اور اس کے ذریعہ ملک بھر میں مسلمانوں کے درمیاں پھوٹ اور دراڑ پیدا کرنے کی سازش رچی گئی ہے اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی مذموم کوشش کرنے والے وسیم رضوی کے خلاف ٹھوس قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس ملعون کو اکسانے والے لوگوں کو بھی ڈھونڈ نکال کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے ذریعے سے صدر ہند. وزیر اعظم، گورنراور وزیر اعلیٰ کو یادداشت روانہ کرنے کا مطالبہ کیا. اس وفد کی قیادت قاری کامل نعیم الحق نے کی۔ مفتی جعفر حسین قاسمی. مولوی عبدالقادر. مولوی عبدالقاسم. حافظ لطیف الرحمن،حافظ سمیع اللہ. احسان جاوید.حافظ سید مختار. مولانا محمد اسمعیل کے علاوہ دیگر شریک رہے.


Recent Post

Popular Links