کرناٹک میں کورونا سے نپٹنے کیلئے نئے قواعد وضع-کیسوں میں اضافہ ہوا تو سخت اقدامات ناگزیر: اشوک

RushdaInfotech November 28th 2021 urdu-news-paper
کرناٹک میں کورونا سے نپٹنے کیلئے نئے قواعد وضع-کیسوں میں اضافہ ہوا تو سخت اقدامات ناگزیر: اشوک

بنگلورو-27/نومبر(سالار نیوز)حکومت کرناٹک نے کورونا وائرس کے تازہ معاملات میں اضافہ کے پیش نظر حکومت کرناٹک نے سخت احتیاطی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کی شام وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کورونا وائرس کے تازہ کیسوں کی صورتحال اور جنوبی افریقہ سے پھیلنے والے اومیکرون وائرس کے ممکنہ خطروں کا جائزہ لینے کے بعد چند اہم اعلانات کئے گئے۔ میٹنگ کے بعد وزیر محصولات آر اشوک نے میڈیا کو تازہ فیصلوں سے آگاہ کروایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طے کیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسوں میں اگر آنے والے دنوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔یہ طے کیا گیا کہ مہاراشٹرا اور کیرلا سے ریاست میں آنے والوں کیلئے آر ٹی پی سی آر جانچ اور اس کی نگیٹیو رپورٹ لازمی ہو گی۔ قومی شاہراہوں اور مہاراشٹرا وکیرلا کی سرحدوں سے جڑے علاقوں میں چوکسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ جا بجا کووڈ جانچ نے مراکز قائم کئے جائیں گے جہاں جانچ کا سلسلہ 24 گھنٹے جاری رہے گا۔ 16دن یا اس سے کم عرصہ میں کیرلا سے جو لوگ ریاست میں داخل ہوئے ہیں ان کیلئے آر ٹی پی سی آر جانچ لازمی قرار دی گئی ہے۔ہاسٹلوں میں مقیم طلباء کی جانچ کے بعد بھلے ہی نگیٹیو رپورٹ ملی ہو لیکن سات دن بعد دوبارہ ان کی جانچ کی جائے گی۔ ہوٹلوں، ریستورانوں، سنیما گھروں، لائبریری، سوئمنگ پول، زواور بیالوجیکل پارکوں میں کام کرنے والوں کیلئے کووڈ ویکسین کے دونوں ڈوز لازمی قرار دئیے گئے ہیں۔ میڈیکل کالجوں کور نرسنگ کالجوں کے طلباء کیلئے کووڈ ٹسٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ سرکاری دفاتر، مالس اوردیگر مقامات پر کام کرنے والوں کیلئے کووڈ ویکسین کے دونوں ڈوز لازمی قراردئے گئے ہیں۔ ایرپورٹ پر دیگر مقامات سے پہنچنے والوں کی جانچ میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جانچ میں اگر کوئی بھی پازیٹیو نظر آئے تو اسے فوری طور پر اسپتال روانہ کیا جائے۔اشوک نے بتایا کہ اسکولوں اور کالجوں کے ذمہ دارو ں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کے کلچرل پروگراموں کو ملتوی کردیں۔بعض اسکولوں میں کووڈ کیسوں میں اضافے کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر کیسو ں میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کے بارے میں مناسب فیصلہ کرنے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو اختیار دیا گیا ہے۔اس میٹنگ میں وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر، کرناٹک میں کووڈ ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر سدرشن اور دیگر موجود تھے-


Recent Post

Popular Links