اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی فوری ضرورت:نائیڈو

RushdaInfotech November 26th 2021 urdu-news-paper
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی فوری ضرورت:نائیڈو

نئی دہلی: 25 نومبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ عصری دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔جمعرات کو یہاں سے کمبوڈیا میں 13ویں ایشیا-یورپ چوٹی کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ عصری دنیا کو نئے چیلنجوں کا سامنا ہے جن کا مقابلہ پرانے نظام سے نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور اسے نئے اقتصادی، تکنیکی اور سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ موجودہ نظام ان کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ کثیرجہتی ایک اہم اصول ہے جس پر ہندوستان موجودہ عالمی اداروں میں اصلاحات پر زور دے رہا ہے۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع ”مشترکہ ترقی کیلئے کثیرجہتی کو مضبوط بنانا“ہے۔ مسٹر نائیڈو کانفرنس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ امن کی کمی ترقی کو روکتی ہے اور ترقی کی کمی اور رکی ہوئی اقتصادی ترقی تشدد اور عدم استحکام کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور روزی روٹی کے تحفظ کو بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ وبا سے متاثرہ ممالک کو صحت یاب ہونے میں بہت طویل سفر طے کرنا پڑے گا۔ اس لیے عالمی سطح پر عدم تحفظ کے اسباب کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں بین الاقوامی اداروں کا اہم کردار ہے اور اس میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔


Recent Post

Popular Links