مختارعباس نقوی نے دکھایا اپنا چہرا،کہا ”واپس نہیں لیا جائے گا شہریت ترمیمی قانون“

RushdaInfotech November 26th 2021 urdu-news-paper
مختارعباس نقوی نے دکھایا اپنا چہرا،کہا ”واپس نہیں لیا جائے گا شہریت ترمیمی قانون“

ممبئی:25نومبر(ایجنسی) مرکزی حکومت نے کسان مخالف تینوں قانون کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پس منظر میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو بھی واپس لینے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جارہا ہے۔ سیاسی اور عوامی سطح پر شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ممبئی میں پریس کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کے مطالبے کو یکسر مسترد کردیا۔ مختار عباس نقوی نے کہا کہ مرکزی حکومت شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو واپس نہیں لے گی۔ نقوی نے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی نافذ رہے گا۔اس معاملے میں مسلمان بدگمانی اور گمراہی کا شکار نہ ہوں کیونکہ کچھ لوگ سی اے اے قانون کے نفاذ کی آڑ میں فرقہ پرستی پھیلا کر اس معاملے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سی اے اے شہریت سے بے دخل کر نے کا قانون نہیں بلکہ شہریت کی حصولیابی کا عمل ہے اس میں مسلمانوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس قانون کے توسط سے بنگلہ دیشی,پاکستانی اقلیتیں،برادری شہریت فراہم کرکے سرکار تحفظ فراہم کررہی ہے۔جبکہ ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کیلئے خواہش مند مسلمانوں کو بھی شہریت دینے کا قانون موجود ہے اس سے وہ شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔تین کسان مخالف قانون کی واپسی کے بعد 370/اور شہریت ترمیمی قانون پر مختار عباس نقوی نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے رنگ میں بھنگ ڈال کر فرقہ پرستی کرتے ہیں اور اورلوگوں میں بدگمانیاں پیدا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سرکار نے واضح کیا ہے کہ اب کوئی بھی بل واپس نہیں ہوگا۔ سی اے اے قانون پر مختار عباس نقوی نے سرکار کا موقف واضح کرتے ہوئے کہ اس قانون سے مسلمانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔


Recent Post

Popular Links