ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کرائم برانچ کے سامنے ہوئے پیش، اکتوبر سے تھے غائب

RushdaInfotech November 26th 2021 urdu-news-paper
ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کرائم برانچ کے سامنے ہوئے پیش، اکتوبر سے تھے غائب

ممبئی:25 نومبر (ایجنسی) ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ آج ممبئی کاندیوالی کرائم برانچ کے دفتر میں تحقیقات کیلئے پیش ہوئے۔ سنگھ اکتوبر سے غائب تھے۔ عدالت کے جائیداد ضبط کرنے کے حکم کے بعد پرم بیر سنگھ پیش ہوئے ہیں۔دو دن پہلے ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے پرم بیر سنگھ کے دونوں گھروں کے دروازوں پر (مجرم قرار) کے نوٹس چسپاں کر دئیے تھے۔ منگل 23 نومبر کو چسپاں کیے گئے اس نوٹس میں پرم بیر سنگھ کو 30 دنوں کے اندر تفتیشی ایجنسی یا عدالت میں حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔ اس سے قبل پرم بیر سنگھ کے وکیل نے سابق پولیس کمشنر کے ملک چھوڑنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وہ ملک میں ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے، اس لیے وہ روپوش ہیں۔ پرم بیر سنگھ کے وکیل نے بھی 48 گھنٹے کے اندر تفتیش میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے فی الحال پرم بیر کی درخواست پر ان کی گرفتاری پر روک لگا رکھی ہے۔


Recent Post

Popular Links