بیرتی بسواراج اور بی بی ایم پی چیف کمشنر کا بارش سے متا ثرہ علاقوں کا د ورہ

RushdaInfotech November 25th 2021 urdu-news-paper
 بیرتی بسواراج اور بی بی ایم پی چیف کمشنر کا  بارش سے متا ثرہ علاقوں کا د ورہ

بنگلورو۔ 24نومبر(سالار نیوز)ہوراماؤ ووارڈ کی حدود میں آنے والے ہبال ویلی کے قریب موجود لے آؤٹ اورا س کے اطراف واکناف رہائشی علاقے بارش کی وجہ سے زیر آب ہو جانے سے یہاں کے مقیم افراد کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) چیف کمشنر گورو گپتا نے افسران کو ہدایت دی کہ اس مسئلہ کے فوری حل کے لئے کلکیرے جھیل کی کوڈی کو 2 فیٹ کم کرنے کے لئے تعمیراتی کام بہت جلد شروع کئے جا ئیں۔مذکورہ وارڈ کا ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات بیرتی بسواج راج کے ہمراہ دورہ کر تے ہو ئے بی بی ایم چیف کمشنر نے یہاں بارش کی وجہ سے ہو ئے نقصانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے گورو گپتا نے بتا یا کہ ہبال ویلی اور کلکیرے جھیل سے قریب بالاجی لے آؤٹ،کاویری نگر،سائی لے آؤٹ اور اس کے اطراف و اکناف نشیبی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے پانی مکانوں میں داخل ہو چکا ہے،جس کی وجہ سے مقامی مکینوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ بارش کی وجہ مذکورہ علاقہ زیر آب ہو چکے ہیں۔ اس مسئلہ کے حل کے لئے کلکیرے جھیل کی کوڈی کو 2فیٹ کم کرنا ضروری ہے،اس کے لئے درکار اقدامات کرنے کا یقین دلا یا۔ گور گپتا نے کہا کہ موسلا دھار بارش ہو نے پر ہبال جھیل سے بہنے والا پانی وڈارا پا لیہ،سائے با با لے آؤٹ،انو گرہا لے اؤٹ کے مکانوں اور سڑکوں پر کافی زیادہ مقدار میں بہنے لگتا ہے،جس کی وجہ سے نقصانات ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ ہبال جھیل کے چند مقامات پر آر سی سی کی حفاظتی دیوار تعمیر کی جائے گی،اس کے علاوہ جھیل کے اطراف واکناف حفاظتی دیوار تعمیر کر نے کے لئے درکار اقدامات کئے جا ئیں گے،اس کے لئے انہوں نے افسروں کو ہدایت دی ہے۔اس موقع پر بیرتی بسواراج نے بھی افسراں کو ہدایت دی کہ وہ مذکورہ رہائشی علاقوں میں برساتی پانی داخل نہ ہو اس کے لئے فوری اقدامات کریں۔اس موقع پر وزیر موصوف نے مقا می مکینوں کے مسائل کو بغور سنا اور انہیں فوری حل کرنے کا یقین دلا یا۔


Recent Post

Popular Links