سدارامیا نے بنگارپیٹ میں بارش کی تباہ کاری کا جائزہ لیا

RushdaInfotech November 25th 2021 urdu-news-paper
سدارامیا نے بنگارپیٹ میں بارش کی تباہ کاری کا جائزہ لیا

بنگارپیٹ: 24 نومبر(احسان اللہ۔ نامہ نگار) سابق ریاستی وزیراعلیٰ سدرامیا نے آج بنگارپیٹ کا دورہ کیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے موسلادھار بارش کی وجہ سے کسانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہاں سے قریب واقع اے گلہلی دیہات میں بارش کی وجہ سے نقصان پہنچی فصل کا معائنہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے سدارامیا نے کہاکہ بارش کی وجہ سے راگی کی فصل کو 60فیصد نقصان ہوا ہے۔ اب صرف 30تا40فیصد فصل ہاتھ آئے گی۔ راگی کی فصل کیلئے تقریباً 7لاکھ روپئے خرچ کئے۔ اگر موسلادھار بارش نہ ہوتی تو انہیں 7لاکھ روپئے سے زیادہ حاصل ہوتے۔ یہاں تک کہ ٹماٹر، آلو، پھول اور دیگر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے اس موقع پرحکومت سے مانگ کی کہ کسانوں کو جلد معاوضہ دیا جائے۔ حکومت کی طرف سے اب تک سروے نہیں کیاگیا۔ حکومت صرف انتخابات اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے نام سے وقت ضائع کررہی ہے۔انتخابی ضابطہ اخلاق کا نقصانات کی بھرپائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حکومت کو اب تک سروے کردینا چاہئے۔ ضلع کولار میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کسانوں کی50 ہزار ایکڑ فصلوں کو نقصان ہواہے اور ریاست بھر میں 5سے 6لاکھ ایکڑ فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کولارمیں موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی جانوروں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مانگ کی کہ جلد سے جلد سروے کیا جائے اورکسانوں کو معاوضہ دیا جائے۔ اس موقع پر بنگارپیٹ کے رکن اسمبلی ایس ایس نارائن سوامی، سرینواس پور کے رکن اسمبلی رمیش کمار، مالار کے رکن اسمبلی ننجے گوڈا، کولارکے رکن اسمبلی بنگارپیٹ، ٹاؤن منسپل کونسل کے صدر فرزانہ سہیل کے علاوہ ضلع کولار کانگریس کے لیڈرس موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links