ملباگل میں دن دھاڑے ایک شخص کا قتل

RushdaInfotech November 25th 2021 urdu-news-paper
ملباگل میں دن دھاڑے ایک شخص کا قتل

ملباگل:22نومبر (سالارنیوز) کگن ہلی، جلپلی گرام کے سرکل پر دن دہاڑے ایک شخص کو غنڈوں نے قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت مودیگرے مجرا گڈور گرام پنچایت کی مضافات میں آنے والے کگن ہلی گرام کے منی وینکٹپا (52) کے طورپر کی گئی ہے۔ مقتول اپنے گرام گنارائپا اور موہن کے ساتھ شراب نوشی کے بعد تپے موڑی گرام سے ہوتے ہوئے اپنے گاؤں ٹووہیلر میں واپس آئے۔ چنا رائپا چکن لانے کیلئے دکان گیا ہواتھا۔ اس دوران کسی نے خطرناک ہتھیار سے وینکٹپا کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ ساتھ میں رہنے والے موہن کے فرار ہونے سے قتل کا الزام اس پر لگ رہا ہے۔ مقتول کی دو بیویاں 4لڑکے اور4لڑکیاں ہیں۔ ڈی وائی ایس پی کے سی گری ننگلی کی پولیس سب انسپکٹر وی ورلکشمما نے جائے واردات پہنچ کر معائنہ کیا اور اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیاگیا ہے۔


Recent Post

Popular Links