ہنسور۔ہفتہ برائے کوآپریٹیو سوسائٹی کا افتتاح

RushdaInfotech November 25th 2021 urdu-news-paper
ہنسور۔ہفتہ برائے کوآپریٹیو سوسائٹی کا افتتاح

ہنسور:24نومبر (سالارنیوز) تعلقہ کے ایس کے کوڈی ہلی میں سالانہ آل انڈیا کوآپریٹیو ہفتہ کا آغاز میسورضلع کو آپریٹیو فیڈریشن کے ڈائرکٹر جی مہادیو مودی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہاکہ کوآپریٹیو سوسائٹی کاقیام کافی نہیں ہے، اس کے مطابق عمل بھی ہونا چاہئے۔ ہر ایک شخص کو سہولت اورآسانی ملنے سے ہی کو آپریٹیو سوسائٹی ترقی کرے گی اور ملک ترقی کی سمت گامزن ہوگا۔ کوآپریٹیوسوسائٹی میں رکنیت حاصل کریں، کاروبار کرتے ہوئے اپنے آپ کو فائدہ پہنچائیں۔ اپنے اوراپنے کنبہ کی ترقی کیلئے رکنیت حاصل کریں۔ حلقہ کے تمام افراد کو شامل کرتے ہوئے آگے بڑھنے میں سوسائٹی یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کرناٹک کوآپریٹیو سوسائٹی کے صدر جی ٹی دیوے گوڈا کی سراہنا کی۔ رکنیت فراہم کرنا، معاونین کی نشاندہی کرنا اور سوسائٹی کے اصول وضوابط پر عمل آوری کو یقینی بناتے ہوئے آگے بڑھنے کی ترغیب جی ٹی دیوے گوڈا سے ملی ہے۔ اس موقع پر چندشیکھر، دیو راج، ناگراج بلکیرے، ابھیشک، وائی ایس سرینواس، کمار ایم دشویشوریا، پی ایس ہریش، پرمیش، اومیش ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links