کیا یہ اچھے دن ہیں؟پٹرول-ڈیزل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ پر کپل سبل کا مرکز سے سوال

RushdaInfotech November 25th 2021 urdu-news-paper
 کیا یہ اچھے دن ہیں؟پٹرول-ڈیزل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ پر کپل سبل کا مرکز سے سوال

نئی دہلی-24نومبر(ایجنسی)کانگریس لیڈر کپل سبل نے بدھ کے روز مہنگائی کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا انھوں نے کہا کہ یہ قیمتیں گراف میں نئے ریکارڈ پر پہنچ گئی ہیں سبل نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ قیمت کا گراف پرائس: پٹرول 103 روپے فی لیٹر، ڈیزل83روپے فی لیٹر، ٹماٹر85روپے سے125روپے فی کلو، نئے ریکارڈ پر!اچھے دن!کانگریس لگاتار بڑھتی مہنگائی کو لے کر حکومت پر مسلسل حملے کر رہی ہے کپل سبل نے اس تعلق سے کہا ہے کہ پارٹی اس ایشو کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی اور لوگوں کی حالت زار کو ظاہر کرنے کیلئے دسمبر کے وسط میں ایک ریلی کا انعقاد بھی کرے گی کانگریس کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ حکومت نے باورچی خانہ میں دفعہ144نافذ کر دی ہے، جب ٹماٹر اور پیاز کی بات آتی ہے کانگریس ترجمان پون کھیڑا اس مہنگائی کے تعلق سے کہتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے کہ ہم ایک کلوگرام ٹماٹر کیلئے100روپے، شملہ مرچ کیلئے 120روپے، پیاز کیلئے50روپے کی ادائیگی کر رہے ہیں؟ ایسا کیوں ہے کہ اِن پٹ لاگت کے سبب کسانوں کو ان چیزوں کا پروڈکشن کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جو بہت زیادہ ہے؟ ہم یہاں دہراتے رہے ہیں، زرعی سامان پر جی ایس ٹی، ڈی اے پی کی قیمت، ڈیزل کی قیمت، آخر کار یہ سبھی چیزیں ملک کے مختلف حصوں سے یہاں کی آزاد پور منڈی میں آتی ہیں کانگریس نے الزام عائد کیا کہ مہنگائی کی عام وجہ ایندھن کی قیمت ہے، جس میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے کانگریس کا کہنا ہے کہ عام آدمی ای ایم آئی، ماہانہ بلوں کی ادائیگی کرنے کیلئے جدوجہد کرتا ہے، چاہے وہ دودھ، پٹرول، ڈیزل، کھانا پکانے کا تیل، سبزیاں ہوں پارٹی نے ریڈی میڈ گارمنٹس اور فٹ ویئر پر جی ایس ٹی میں ہوئے ضافے کو لے کر تنقید کی ہے جسے 5د سے بڑھا کر12فیصد کر دیا گیا ہے -


Recent Post

Popular Links