سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکی عدالت میں پیشی ملزم، گواہوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں گلزازاعظمی

RushdaInfotech November 25th 2021 urdu-news-paper
سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکی عدالت میں پیشی  ملزم، گواہوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں گلزازاعظمی

ممبئی-24 نومبر(یو این آئی) عدالت کی سختی کے سبب کئی ماہ بعد29ستمبر2008کو گنجان مسلم آبادی والے شہر مالیگاؤں میں رونما ہونے والے بم دھماکے جس میں چھ لوگوں کی موت اور سو سے زائد زخمی ہو ئے تھے، اس معاملے کی کلیدی ملزمہ و رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ممبئی سٹی سیول اینڈ سیشن عدالت میں قائم خصوصی این آئی اے عدالت میں آج پیش ہوئی ۔گلزار اعظمی نے کہا کہ این آئی اے کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا، ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو بم دھماکہ متاثرین کے توسط سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے،سپریم کورٹ نے بم دھماکہ متاثرین کی عرضداشت کو سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور این آئی اے کو نوٹس جاری کیا ہے حالیہ دنوں میں گواہوں کے منحرف ہونے پر گلزار اعظمی نے دعویٰ کیا کہ ایک منظم سازش کے تحت گواہوں کو اپنے سابقہ بیانات سے انحراف کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے تاکہ اس کا فائدہ ملزموں کو حاصل ہو انہوں نے کہا کہ اس مقدمہ میں اے ٹی ایس پولیس افسروں کی گواہی کافی اہمیت کی حامل ہوگی کیونکہ ایک طرف ملزموں کے دور قریب کے رشتہ دار، دوست و اقارب وغیرہ اپنے سابقہ بیانات سے انحراف کررہے ہیں اور این آئی اے بھی اس تعلق سے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کررہی ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزموں، سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے، اب تک208گواہوں کی گواہی عمل میں ا ٓچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے -


Recent Post

Popular Links