سرمائی اجلاس کے پہلے دن60 ٹریکٹر لے کر پارلیمنٹ جائیں گے:راکیش ٹکیت

RushdaInfotech November 25th 2021 urdu-news-paper
سرمائی اجلاس کے پہلے دن60 ٹریکٹر لے کر پارلیمنٹ جائیں گے:راکیش ٹکیت

غازی آباد-24نومبر(ایجنسی) زرعی قوانین کو واپس لینے کے اعلان کے بعد بھی کسان تنظیمیں تحریک سے پیچھے ہٹنے کے موڈمیں نہیں ہیں کسان تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے دیگر مطالبات نہیں مانے جاتے، وہ احتجاج ختم نہیں کریں گی سرمائی اجلاس کے پہلے دن کسان تنظیمیں دہلی پہنچ کر احتجاج کریں گی بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہاہے کہ وہ 60ٹریکٹروں کے ساتھ دہلی میں مارچ نکالیں گے اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی)کی قانونی ضمانت کیلئے دباؤڈالیں گے انہوں نے کہاہے کہ29نومبر کو پارلیمنٹ تک ٹریکٹر مارچ نکالا جائے گا کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ 26جنوری سے پہلے تک اگر حکومت ہماری بات مان جائے گی تو ہم چلے جائیں گے الیکشن کے تعلق سے ہم انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد بتائیں گے اس سے ایک دن قبل لکھنؤ میں ہوئی کسان مہا پنچایت میں راکیش ٹکیت نے کہا تھا کہ جب تک حکومت بیٹھ کر ہر مسئلہ پر بات نہیں کرے گی، تب تک کسان اپنے گھروں کو نہیں جائیں گے جدوجہد ختم کرنے کا اعلان حکومت ہند نے کیا ہے، کسان نے نہیں راکیش ٹکیت نے مزید کہا تھا کہ صرف معافی مانگنے سے کام نہیں چلے گا بیج بل، ایم ایس پی گیارنٹی، آلودگی بل، دودھ پالیسی، بجلی شرح جیسے کئی ایشوز ہیں جن کا حل نکلنا باقی ہے انھوں نے کہا کہ جو 17بل پارلیمنٹ میں لائے جا رہے ہیں، انھیں بھی نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا -


Recent Post

Popular Links