مرکزی کابینہ کا فیصلہ -تینوں زرعی قوانین کی واپسی سے متعلق قرارداد منظور

RushdaInfotech November 25th 2021 urdu-news-paper
مرکزی کابینہ کا فیصلہ -تینوں زرعی قوانین کی واپسی سے متعلق قرارداد منظور

نئی دہلی-24نومبر(ایجنسی)وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج مرکزی کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تینوں زرعی قوانین کی واپسی سے متعلق قرارداد کو منظوری مل گئی تینوں زرعی قوانین کی واپسی کا اعلان گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نام خطاب کرتے ہوئے کیا تھا آج ان قوانین کی واپسی والے بل پر مرکزی کابینہ کی بھی مہر لگ گئی کابینہ نے اتفاق رائے سے زرعی بل واپس لینے کی قرارداد پاس کر دی ہے مرکزی کابینہ سے زرعی قوانین واپسی سے متعلق قراراد کو منظوری ملنے کے بعد اب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اسے پاس کروایا جائے گا اور تینوں زرعی قوانین باضابطہ طور پر ختم ہو جائیں گے مانا جا رہا ہے کہ مودی کابینہ جلد ان قوانین کی واپسی پر اپنی منظوری دے سکتی ہے کابینہ کی میٹنگ وزیر اعظم دفتر میں صبح11بجے شروع ہوئی تھی واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس29 نومبر سے شروع ہو رہا ہے پارلیمانی ضابطوں کے مطابق کسی بھی پرانے قانون کو واپس لینے کا بھی وہی عمل ہے جو کسی نئے قانون کو بنانے کا ہے جس طرح سے کوئی نیا قانون بنانے کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے بل پاس کروانا پڑتا ہے، ٹھیک اسی طرح پرانے قانون کے واپس لینے یا ختم کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے بل پاس کروانا پڑتا ہے پارلیمانی اجلاس میں لوک سبھا یا راجیہ سبھا میں تینوں قوانین کیلئے یا تو تین الگ الگ یا پھر تینوں کیلئے ایک ہی بل پیش کیا جائے گا پیش ہونے کے بعد بحث کرائی جائے گی، یا پھر بغیر بحث کے ہی بل پہلے ایک ایوان سے دوسرے ایوان سے پاس ہونے کے بعد منظوری کیلئے صدر جمہوریہ کے پاس بھیجا جائے گا صدر جمہوریہ کی منظوری ملتے ہی تینوں زرعی قوانین منسوخ ہو جائیں گے بل پاس ہونے میں کتنا وقت لگے گا، یہ حکومت کی ترجیحات پر منحصر کرے گا -


Recent Post

Popular Links