انسداد بد عنوانی بیورو کی جانب سے بی ڈی اے دفتر میں تلاش جاری غیر قانونی ز مینی گھپلہ میں ملوث افسروں و عملہ کی نیند حرام

RushdaInfotech November 24th 2021 urdu-news-paper
انسداد بد عنوانی بیورو کی جانب سے بی ڈی اے دفتر میں تلاش جاری غیر قانونی ز مینی گھپلہ میں ملوث افسروں و عملہ کی نیند حرام

بنگلورو23نومبر(سالار نیوز)زمین گھپلہ کی زد میں آئے بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(بی ڈی اے) کے افسروں اور عملہ کے غیر قانونی ز مین گھپلہ کا پتہ لگانے اور محکمہ محصولات میں دستاویزات اکٹھاکر نے انسداد بد عنوانی بیورو(اے سی بی) نے کارروائی شروع کی ہے جس سے بی ڈی اے کے افسروں کی نیند حرام ہو گئی ہے۔اطلاع کے مطابق چند متنازعہ ز مینات کے گھپلہ میں ملوث بی ڈی اے حکام اور عملہ نے اس گھپلہ سے بچنے کے لئے ان ز مینات کے دستاویزات نہ ہونے کا بہانہ بنا یا،لیکن اب اے سی بی نے محکمہ محصولات میں موجود دستاویز جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتا یا جا تا ہے کہ بی ڈی اے سنٹرل دفتر پر جمعہ کے دن اے سی بی نے چھاپہ مارا اور ابتدائی تحقیق میں 134کروڑ کے گھپلہ کا انکشاف کیا اور اب دستاویزات کا پتہ لگانے کے ذریعہ مزید گھپلوں کو منظر عام پر لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اے سی بی کے ایک افسر نے بتا یا کہ بی ڈی اے دفتر کی تلاشی کے دوران چند اہم دستاویزات کو ضبط کیا گیا ہے اور چند اصل دستاویزات حوالے کرنے بی ڈی اے کو ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اسکے علاوہ ز مینات کے تعلق سے اصل دستاویزات حوالے نہیں کئے گئے تو محکمہ محصولات سے حاصل کئے جا ئیں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ اس سے قبل بھی بی ڈی اے افسروں نے ز مین تنازعات کے معا ملہ میں تحقیق کے دوران دستاویزات لا پتہ ہو نے کی بات کہی تھی،لیکن اس مرتبہ اس بہانہ بازی کا موقع نہیں دیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یا کہ بی ڈی اے کی جانب سے قائم لے آؤٹس،تقسیم کر دہ سائٹس اور قبضہ کردہ ز مینات کے تعلق سے دستاویزات حاصل کئے جا رہے ہیں اگر ان میں سے کوئی دستاویز نہیں ملیں تو محکمہ محصولات سے حاصل کئے جا ئیں گے۔افسروں نے بتا یا کہ چھاپہ کے دوران بی ڈی اے کی جانب سے قائم ارکاوتی،کیمپے گوڈا،وشویشوریا اور ڈاکٹر شیورام کارنت لے آؤٹس میں ہو ئی بد عنوانیوں کے تعلق سے دستاویزات حاصل ہو ئے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ بی ڈی اے گھپلوں کی ایک مثال یہ ہے کہ ایک نا اہل شخص کو افسروں نے70کروڑ کی ما لیت کے6سائٹس منظور کئے ہیں،اس طرح کے گھپلے دیگر لے آؤٹس میں بھی ہو ئے ہیں۔ اس دوران بی ڈی اے دفتر میں اے سی بی کی جانب سے تلاشی مہم جاری رہی اور پیر کے دن کنکا داس جینتی کی تعطیل کے دوران بھی دستاویزات کی جانچ کی گئی۔


Recent Post

Popular Links