مہنگی سبزی نے بگاڑ دیا ہر گھر کا بجٹ:کانگریس

RushdaInfotech November 24th 2021 urdu-news-paper
مہنگی سبزی نے بگاڑ دیا ہر گھر کا بجٹ:کانگریس

نئی دہلی-23نومبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور آلو، پیاز، ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک کے ہر گھر کا بجٹ بگڑ گیا ہے -کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹماٹر120روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں اور پیاز، آلو، بھنڈی جیسی عام سبزیاں اتنی مہنگی ہیں کہ لوگوں کے لیے انہیں خریدنا مشکل ہو گیا ہے جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہر گھر میں آلو، ٹماٹر اور پیاز پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے -انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سبزی سستی نہیں ہے اور اس کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے، اس لیے لوگوں کو بہت کم مقدار میں سبزی خریدنی پڑتی ہے - انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو مناسب قیمتیں نہیں مل رہی ہیں، اس لیے پیداوار کم ہو رہی ہے -ترجمان نے کہا،دوسری طرف حکومت چپل جیسی روزمرہ اشیاء پر جی ایس ٹی بڑھا رہی ہے - چپلوں پر جی ایس ٹی بڑھا کر12فیصد کر دیا گیا ہے - انہوں نے اس مہنگائی کی اصل وجہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بتاتے ہوئے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ حکومت ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کو تیار نہیں -


Recent Post

Popular Links