بی جے پی کی ترجیح لوگ نہیں، اس کا اپنا مفاد ہے:پرینکا

RushdaInfotech November 24th 2021 urdu-news-paper
بی جے پی کی ترجیح لوگ نہیں، اس کا اپنا مفاد ہے:پرینکا

نئی دہلی-23نومبر (یو این آئی) کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجیح عوام کے مفاد میں کام کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے لیے محل تیار کرنا ہے -محترمہ گاندھی نے کانپور کے صحت کے خراب نظام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عوام کے لیے کوئی اسپتال نہیں ہے اور لوگ طبی سہولیات کے لیے بھٹک رہے ہیں لیکن بی جے پی اپنے دفتر کو ایک عظیم الشان محل کی شکل میں تیار کر رہی ہے -محترمہ گاندھی نے ٹویٹ کیا:صحت کی ناقص سہولیات کی وجہ سے کانپور کے لوگوں کو کورونا کے دوران بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بی جے پی کی ترجیح دیکھئے، اپنا عظیم الشان دفتر تو تیار کر لیا ہے لیکن عوام کے لیے اسپتال کی ایک اینٹ تک نہیں رکھی- لوگ سب کچھ دیکھ رہے ہیں -اس کے ساتھ ہی انہوں نے کانپور ڈیٹ لائن سے خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جس جگہ پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرکاش موریہ نے اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا، وہاں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی، جب کہ اس کے عین برابر میں بی جے پی کا چار منزلہ عظیم الشان دفتر مکمل ہو چکا ہے -


Recent Post

Popular Links