”کسانوں کی موت پر افسوس تک نہیں کیا“شیوسینا

RushdaInfotech November 20th 2021 urdu-news-paper
”کسانوں کی موت پر افسوس تک نہیں کیا“شیوسینا

نئی دہلی-19 نومبر (ایجنسی) پی ایم مودی نے زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے- اس پر شیوسینا کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی کا بیان آیا ہے- کسانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طویل عرصے سے یہ جنگ لڑی ہے- یہ ان کی جدوجہد کی فتح ہے- میں ان کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں - کسانوں نے ملک کو اہم پیغام دیا ہے- حکومت تکبر سے بھری ہوئی تھی- کسانوں کی موت پر افسوس تک نہیں کیا- لکھیم پور کھیری، ہریانہ اور یوپی میں مار پیٹ کی گئی لیکن کسانوں نے ہمت نہیں ہاری- حکومت کو منہ کی کھانی پڑی- انہوں نے کہا کہ حکومت کو اندازہ ہو گیا تھا کہ کسان پیچھے نہیں ہٹیں گے،اس لیے یہ فیصلہ کیا-یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک کے کسانوں کا ایک گروپ ان قوانین کے خلاف گزشتہ ایک سال سے احتجاج کر رہا ہے- دہلی کی سرحد سے لے کر پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کے کئی حصوں تک، گزشتہ ایک سال میں کئی سطحوں اور مراحل میں کسانوں کی تحریک دیکھی گئی ہے-


Recent Post

Popular Links