جموں و کشمیر: حیدر پورہ انکاؤنٹر کیس کی مجسٹریل انکوائری کے احکامات گپکر تنظیم کے رہنما فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے

RushdaInfotech November 19th 2021 urdu-news-paper
جموں و کشمیر: حیدر پورہ انکاؤنٹر کیس کی مجسٹریل انکوائری کے احکامات  گپکر تنظیم کے رہنما فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے

سری نگر،18نومبر(ایجنسی)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حیدر پورہ انکاؤنٹر کی مجسٹریل انکوائری کرنے کے احکامات صدر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مقرہ وقت میں رپورٹ جمع ہوتے ہی اس سلسلے میں مناسب کاقرروائی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ عام شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہ باتیں جمعرات کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کیں۔ان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ حیدر پورہ انکاؤنٹر میں ایک ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے عہدے والے افسر کی سربراہی میں مجسٹریل انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکومت مقررہ وقت میں رپورٹ جمع ہونے کے ساتھ ہی مناسب کارروائی کرے گی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ عام شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔بتا دیں کہ حیدر پورہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والوں میں مکان مالک الطاف احمد اور کرایہ دار مدثر گل بھی شامل ہیں۔ مہلوکین کے اہل خانہ لاشوں کی واپسی کے مطالبے کو لے کر سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں بے گناہ ہیں اور ان کا ملی ٹنسی سے کوئی واسطہ نہیں تھا۔پولیس کے مطابق مکان مالک کی موت کراس فائرنگ کے دوران واقع ہوئی جبکہ مدثر گل ایک ملی ٹنٹ اعانت کار تھا۔ جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، جموں وکشمیر اپنی پارٹی، سی پی آئی (ایم)نے اس واقعے میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور لواحقین کو لاشیں واپس دینے کی حمایت کی ہے۔اس درمیان وادی کی تمام سیاسی پارٹیوں نے مڈبھیڑ کی غیر جانبدارانہ جانچ کی مانگ کی تھی۔ پارٹیوں نے مڈبھیڑ میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ پر پولیس کارروائی کی بھی تنقید کی۔انتظامیہ کی جانب سے ابھی بھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ لاشوں کو نکالا جاسکتا ہے یا اہل خانہ کو لوٹایاجاسکتا ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کی تنظیم گپکر کی جمعرات کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر میٹنگ ہوئی۔


Recent Post

Popular Links