اعلانات و مراسلات

چکمگلور میں جشن غوث الوریٰؒ
چکمگلورو۔(راست)16نومبر2021ء بروز منگل بعد نماز عشاء،بمقام:مسجد المدنی مرکزی سنی جامع مسجد،اُپّہلی چکمگلور،بزیراہتمام:جماعت رضائے مصطفی (شاخ چکمگلور) بزیر نظامت : مولانا عبد الغنی رضویؔ،خطیب وامام مسجد المدنی چکمگلورجشن غوث الوریٰؒ منایا جارہا ہے۔حافظ صفدر رضا رضوی،نعت ومنقبت خوانی کریں گے اورمولانا مفتی مطیع الرحمن رضوی،بانی وسربراہ اعلیٰ الجامعۃ الخضریٰ مظفر پور(بہار)عظمت غوث پاک ؒ پُر خطاب کریں گے،مستورات کیلئے پردے کا معقول بندوبست رہے گا۔اطراف واکناف کے علماء اہل سنت وائمہئ کرام شریک اجلاس ہوں گے۔(جماعت رضائے مصطفی،شاخ چکمگلور)
مسجدواحدنا میں جشن میلاد وگیارہویں شریف
بنگلورو:15 نومبر(راست)بزیراہتمام اراکین کمیٹی و نوجوانان اہل سنت مسجد واحدنا گلشن بغداد،17نومبر2021ء،بروزچہارشنبہ،بعدنماز عشاء، بمقام مسجدواحدناگلشن بغداد، اے۔ پی۔جے۔عبدالکلام مین روڈ، گووندپور بنگلور بزیر سرپرستی اے امیر جان قادری،چیرمین جامعہ حضرت بلال پر جشن میلاد وگیارہویں شریف کاانعقاد عمل میں آرہا ہے۔مولانا فیاض علی قادری رضوی،خطیب وامام مسجد واحدنا گلشن بغداد،نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ حافظ ضیاء اللہ تلاوت کلام پاک کریں گے، صفی الرحمن رضوی اور تنویر خالد نعت و منقبت خوانی کریں گے اور مولانامفتی مطیع الرّحمن رضویؔ،مظفر پوری(بہار)کا خصوصی خطاب ہوگا۔شہر کے علماء اہل سنت وائمہ کرام رونق اجلاس ہونگے، مستورات کیلئے پردے کا معقول بندوبست رہے گا۔جلسہ کے بعد ضیافت عام(لنگر پاک) کا اہتمام رہے گا۔
(جملہ اراکین ونوجوانان اہل سنت مسجد گلشن بغداد بنگلور)
گلشن شادی محل میں جشن غوث الوریٰ ؒ
بنگلورو:15 نومبر(راست)بزیر اہتمام غوث الوریٰ ایجوکیشنل اینڈ چاری ٹیبل ٹرسٹ،وکلےۃ البنات اُمّ الخیر فاطمہ بنگلور 18نومبر2021ء بروز جمعرات دوپہر 3بجے گلشن شادی محل،انفینٹری روڈ،شیواجی نگر،بنگلورمیں زیر صدارت عالمہ فاضلہ عائشہ ہاشمی،صدر معلمہ کلےۃ البنات اُمّ الخیر فاطمہ بنگلور جشن غوث الوریٰ ؒ(برائے خواتین) کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔جس میں کلےۃ البنات اُمّ الخیر فاطمہ کی طالبات حمد،نعت،منقبت وتقاریر وغیرہ پیش کریں گی۔محترمہ خدیجہ رضویہ،پرنسپل جامعہ فاطمہ زہرا گجرات کا عظمت غوث پاکؐ پر خصوصی خطاب ہوگا۔تمام خواتین اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔
(غوث الوریٰ ٹرسٹ وکلےۃ البنات اُمّ الخیر فاطمہ بنگلور)
آستانہ قادریہ میں غوث اعظمؒ کا صندل
بنگلورو:(راست) آستانہ قادریہ پیر سید حیدر شاہ قادری جیلانی المعروف سیاہ پوش باواجیؒ کے آستانہ میں تاجدار بغداد حضرت غوث اعظمؒ کا صندل منایا جارہا ہے۔ بروز منگل 16نومبر 2021ء بعد نماز عصر فاتحہ خوانی ہوگی، تاجدار بغداد کا نشان مبارک رات 8بجے چڑھایا جائے گا اور محفل ومنقبت سید عمران مصطفی حسین پڑھیں گے۔ بروز چہارشنبہ 17نومبر 2021ء دوپہر 3-30بجے تا رات 10-30بجے تاجدار بغداد کی آثار مبارک کی زیارت کرائی جائے۔رات 10-30بجے قوالی ہوگی۔ بروز جمعرات 18نومبر 2021ء بعد نماز مغرب قوالی پروگرام کے بعد معاذ شریف اور پیر سید حیدر شاہ قادری جیلانیؒ کی طرف سے چادر مبارک چڑھائی جائے گی۔ آثار مبارک کی کارروائی ختم ہوگی۔بروز جمعہ 19نومبر 2021ء بعد نماز عصر ”زرب“ کی طرف سے فقراء کی کارروائی ہوگی۔ معاذ شریف اور پیر سید حیدرشاہ قادری جیلانیؒ کی طرف سے صندل شریف چڑھایا جائے گا۔ اس کے بعدعرس شریف فاتحہ خوانی پر ختم ہوگی۔
(سجادہ نشین خلیفہ عبد القادر قادریؒ کے فرزندان)
پراتیبھا پرسکار۔طلبہ وطالبات توجہ دیں
بنگلورو:(راست) راجیہ وکلیگرا وکوٹہ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) بنگلورو کی جانب سے امسال بھی ریاستی سطح پر پراتیبھا پرسکار دیا جائے گا۔ ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے ٹرسٹ کے ریاستی صدر دیوراج نے بتایا کہ سال 2020-21میں پی یو سی اور ایس ایس ایل سی امتحانات میں 90فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کرنے والے وکلیگا اور دیگر طبقات کے طلبہ وطالبات کو دسمبر میں تہنیت پیش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 90فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کئے ہوئے ایس ایس ایل سی،پی یو سی طلبہ اپنے مارکس کارڈ، ٹی سی کی کاپیاں اپنے پوسٹل اڈریس،موبائل نمبر اور پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ 15دسمبر 2021کے اندر بذریعہ ڈاک یا ذاتی طور پر ملاقات کرکے پیش کریں۔ پتہ درج ذیل ہے۔ نمبر 151، تیواری کمپلیکس، 5واں مین روڈ، چامراج پیٹ بنگلور۔ مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کریں۔ 9535504176۔
جشن گیارہویں شریف
بنگلورو:(راست) بروز منگل 16نومبر بمقام درگاہ حضرت توکل مستان شاہ، سہروردیؒ بنگلور بعد نماز مغرب نشان غوث پاک چڑھایا جائے گا اور فاتحہ خوانی ہوگی جس کے بعد آثار شریف کی زیارت کرائی جائے گی۔ تمام سے گزارش ہے کہ فاتحہ خوانی میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔ (حاجی محمد،عظمت اللہ مجاور۔مجاور حضرت توکل مستان درگاہ)
جشن گیارہویں شریف
میسورو:(راست) درگاہ شریف، بڑا مکان ٹیپو سرکل میسور میں بتاریخ 17نومبر بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء گیارہویں شریف وتوشہ غوثیہ منایا جارہا ہے۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔بعد نماز عشاء لنگر عام کا انتظام رہے گا۔ ہر ماہ چاند کی گیارہ تاریخ کو توشہ غوثیہ اور لنگر شریف کا انتظام رہے گا۔ (سید شاہ محمد الطاف پیراں قادری شطاری سجادہ نشین بڑا مکان میسور)
خانقاہ قطب ویلور میں ذکر قادریہ
بنگلورو:(راست) تمام مریدین اعلیٰ حضرت شیخ المشائخ مولانا مولوی ابوناصر قطب الدین سید شاہ محمد باقر قادری قطب ویلور کو اطلاع دی جاتی ہے کہ خانقاہ قطب ویلور، گنتکل، ضلع اننت پور (اے پی) میں مولانا حافظ محمد ابراہیم لطیفی کی زیر سرپرستی گزشتہ 30سالوں سے ہر ماہ ذکر قادریہ کی محفل منعقد کی جاتی ہے۔ لہٰذا منگل 16نومبر بعد نماز مغرب ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔