آسٹریلیا پہلی بارٹی۔20 چمپئن،نیوزی لینڈ کو شکست

RushdaInfotech November 15th 2021 urdu-news-paper
 آسٹریلیا پہلی بارٹی۔20 چمپئن،نیوزی لینڈ کو شکست

دوبئی۔14نومبر(ایجنسی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 2021 میں نیوزی لینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا پہلی مرتبہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی20 کا چمپئن بن گیا۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رن کا ہدف دیا تھا۔جس کو آسٹریلیا کے مضبوط ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں نے 19ویں اوور میں ہی پار کر لیا۔آسٹریلیا کے لئے ڈیوڈ وارنر نے 53رن اور مچل مارش نے 77رن اسکور کر کے ٹیم کی جیت کا راستہ اور آسان کردیا۔ میچ کے آخر تک گلین میکسویل نے 28رن بنا کر مارش کا ساتتھ دیا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کو ابتدا میں ہی سیمی فائنل کے ہیرو ڈیرل مچل کی وکٹ کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا، انہوں نے صرف 11 رن بنائے تھے۔اس کے بعد کپتان کین ولیم سن کیریز پر آئے اور چھاگئے، انہوں نے پہلے محتاط انداز میں بیٹنگ کی لیکن پھر اس کے بعد آسٹریلوی بولرز کی درگت بنادی۔کین 48 گیندوں پر 85 رن کی طوفانی اننگز کھیلنے کے بعد آٹ ہوئے، انہوں نے 10 چوکے اور 3 فلک بوس چھکے لگائے۔مارٹن گپٹل نے ٹیم کے ٹوٹل میں 28 رن کے ساتھ، گلین فلپس نے 18 اور جمی نیشم نے 8 رن کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔نیوزی لینڈ نے مقرر 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے اپنے 4 اوورز میں صرف 16 رن دیے اور 3 اہم وکٹیں بھی لیں جبکہ ان کے علاوہ ایڈم زیمپا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔قبل ازیں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بئی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے فائنل میچ میں کیویز نے سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل بنادیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز 2016 کے ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 6 وکٹ پر 161 رنز بنا کر کامیابی سمیٹی تھی۔


Recent Post

Popular Links