سعودی عرب میں سینما گھروں کو 700ملین ریال کی آمدنی،11 ملین ٹکٹ فروخت

RushdaInfotech November 9th 2021 urdu-news-paper
سعودی عرب میں سینما گھروں کو 700ملین ریال کی آمدنی،11 ملین ٹکٹ فروخت

جدہ:8نومبر(ایجنسی)سعودی سمعی و بصری ابلاغ کے اعلیٰ ادارے کے ترجمان عمر ابوبکر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سینما گھروں کو دس ماہ کے دوران 700ملین ریال کی آمدنی ہوئی ہے۔ اس دوران فلموں کے گیارہ ملین ٹکٹ فروخت کیے گئے۔الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ابوعمر نے کہا کہ سعودی عرب سینما بزنس کے حوالے سے مشرق وسطیٰ میں پہلے اور پوری دنیا میں 15ویں نمبر پر ہے۔ دس ماہ کے دوران مشرق وسطیٰ میں سینما گھروں نے سب سے زیادہ بزنس سعودی عرب میں کیا ہے۔فلموں کی ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے بھی غیر معمولی ریکارڈ قائم کیا۔ 2021کے دوران گیارہ ملین ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ ابو عمر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سینما گھر کھولنے کے بعد سے کئی ریکارڈ بنائے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ آمدنی بھی ہوئی ہے۔مشرق وسطیٰ میں سینما گھروں سے ہونے والی 55فیصد آمدنی کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔مملکت میں سینما گھروں کی بحالی سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ فلمیں دکھانے کی منظوری دی جاچکی ہے۔


Recent Post

Popular Links