وہ فارمولاجس کی بدولت اب بھی سیمی فائنل کھیل سکتا ہے ہندوستان

RushdaInfotech November 5th 2021 urdu-news-paper
وہ فارمولاجس کی بدولت اب بھی سیمی فائنل کھیل سکتا ہے ہندوستان

دبئی۔4 نومبر (آئی این ایس)ٹیم انڈیا نے آخر کار ورلڈ T20 میں جیت کا مزہ چکھ لیا۔ انہوں نے بدھ کی رات ابوظہبی میں افغانستان کو 66 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں۔ امید ہے کہ کوہلی اینڈ کمپنی اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔لیکن کیا واقعی ایک جیت سے سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا؟ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف کراری شکست سے خراب ہونے والے نیٹ رن ریٹ کا کیا ہوگا؟ اس طرح کے بہت سے سوالات ہیں، جن کے جوابات ہم تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ اور سمجھیں کہ آخری چار میں پہنچنے کی ہندوستان کی امیدیں کتنی زندہ ہیں۔ گروپ ٹو کی ٹاپر پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس کے چاروں میچ جیتنے کے بعد 8 پوائنٹس ہیں اور اس کا نیٹ رن ریٹ +1.065ہے۔ چار میچوں میں دو جیت اور دوہار کے ساتھ افغانستان دوسرے نمبر پر ہے جس کا نیٹ رن ریٹ سب سے بہتر ہے۔ تین میچوں میں دو جیت اور ایک ہار کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے اور ہندوستان چوتھے نمبر پر ہے جس کا رن ریٹ +0.073ہے۔ ہندوستان کو اپنے اگلے دو میچ راؤنڈ کمزور ٹیموں کے خلاف کھیلنے ہیں۔ یہاں پہلی شرط لاگو ہوتی ہے اور وہ ہے بڑے مارجن سے جیت۔ 5 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ ہے۔ آخری میچ نمیبیا کے خلاف ہوگا۔ ٹیم انڈیا ان بقیہ میچوں کو بڑے فرق سے جیتنا چاہے گی اور تاکہ نیٹ رن ریٹ بہتر ہو۔ پھر یہ توقع بھی رکھنی ہوگی کہ افغانستان نیوزی لینڈ کو شکست دے دے۔ افغانستان کو شکست دینے کے بعد ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ+ 0.073 ہوگیا ہے۔ اس سب کے درمیان ہندوستان کے لیے جوایک چیز اچھی نظر آرہی ہے وہ یہ ہے کہ گروپ کا آخری میچ اسے ہی کھیلنا ہے، اس لیے ٹیم انڈیا کو معلوم ہوگا کہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔


Recent Post

Popular Links