راہل دراوڑ کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا ہوگا: روہت شرما

RushdaInfotech November 5th 2021 urdu-news-paper
راہل دراوڑ کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا ہوگا: روہت شرما

دبئی۔4 نومبر (آئی این ایس)ٹیم انڈیا کے اوپنر روہت شرما نے راہل دراوڑکو قومی ٹیم کا نیا کوچ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ روہت نے کہا کہ کھلاڑی راہل کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔48 سالہ درواڑروی شاستری کی جگہ لیں گے۔ یو اے ای میں منعقد ہونے والے T20 ورلڈ کپ 2021 کے بعد شاستری کی مدت دور ختم ہو رہی ہے۔ہندوستان نے بدھ کو افغانستان کو شکست دی۔ روہت نے کہا کہ وہ راہل کو ایک نئی شکل میں ٹیم میں شامل ہوتے دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ روہت نے کہاکہ ان کی واپسی پر انہیں بہت بہت مبارک ہو۔ وہ نئی ذمہ داریوں کے ساتھ ہندوستانی ٹیم میں شامل ہو رہے ہیں۔ ہم ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ وہ ہندوستانی کرکٹ کے عظیم کھلاڑی ہیں اور مستقبل میں ان کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا ہوگا۔ورلڈ کپ کے بعد ہندوستانی ٹیم 17 نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ فل ٹائم کوچ کے طور پر یہ دراوڑ کا پہلا معاہدہ ہوگا۔ اس سے قبل جولائی میں وہ شیکھر دھون کی قیادت میں ٹیم کے ساتھ سری لنکا گئے تھے۔ وہاں ہندوستانی ٹیم نے محدود اوورز کی سیریز کھیلی تھی۔دراوڑاس سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ڈائریکٹر تھے۔ اس سے پہلے وہ ہندوستانی انڈر 19 اور ہندوستان اے ٹیموں کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔


Recent Post

Popular Links